امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، مطالعہ کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی بھی امیرِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش بھی کی جاتی ہے نیز امیرِ اہلِ سنت مطالعہ کرنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ آنے والے مدنی مذاکرے میں رسالہ”فیضانِ جمعہ“ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول اس رسالے کا مطالعہ کر کے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دعاؤں سے حصہ پائیں۔ رسالہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے بڑے سائز کا رسالہ 13 روپے اور جیبی سائز 6 روپے ہدیہ میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دعائے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ ”فیضانِ جُمعہ“ کے 25صفحات پڑھ یا سُن لےاُسے رمضانُ المبارک میں جمعۃ الوداع کے دن مدینۂ منوّرہ میں جلوۂ محبوب میں ایمان و عافیت والی شہادت، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رسالہ”فیضانِ جمعہ“ آن لائن پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے

Download Now

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کِلک کیجیئے

Audio Book