8 فروری 2020 ء کی رات دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے لبریز جوابات ارشاد فرمائے۔ ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ سینکڑوں مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی سعادت پائی۔ مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: بزرگوں کی فِقْہ(یعنی اسلامی مسائل)کے علم کو عام کرنے کی خدمات کو کسی مثال سے بیان فرمادیں ؟

جواب:فِقْہ(یعنی اسلامی مسائل) کی کھیتی(فصل) مشہورصحابی حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نے لگائی،عظیم تابعی حضرت عَلْقَمَہ بن قَیْسنے اس کی آبیاری کی یعنی پانی دیا ،حضرت ابراہیم نَخْعی نے اس کوکاٹا،حضرت حمّادبن ابوسلمان نےدانےجُداکئے ،حضرت امام ِاعظم ابوحنفیہ نے دانوں کو باریک کیا ،حضرت امام ابویوسُف نےآٹے کو گُوندھا،حضرت امام محمدبن حسن شیبانی نےروٹیاں پکائیں اوراُمّت نے ان کو شکم سیرہوکریعنی پیٹ بھرکرکھایا۔رَحْمۃُاللہِ عَلَیْہم اَجْمَعِیْن

سوال: علمِ دِین حاصل کرنےکے ساتھ ساتھنفل عبادت کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب: علمِ دِین حاصل کرنانفل عبادت سے افضل ہے،البتہ نفل عبادت کے بھی اپنے فضائل ہیں، اس کو ترک نہیں کرنا چاہئے ۔

سوال: امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کون سے کاموں کی خواہش کااظہارفرمایا؟

جواب: آپ نے فرمایا:کا ش! ہم سے وہی کام ہوں، جس سے اللہ پاک کی رِضا حاصل ہو۔

سوال:کسی کو نامُراد آباد کہنا کیسا ؟

جواب:نامُرادکہنے میں اس کی بے عزّتی اوردل آزاری کا باعث ہے ،ایساہرگز نہیں کہنا چاہئے۔

سوال: حج مہنگا ہوگیاہےکیاکریں ؟

جواب:کسی نےبڑی پیاری بات کی ہے کہ حج مہنگا ہے ،نمازتومہنگی نہیں ہےنمازتوپڑھا کرو۔

سوال:نیک،نمازی اورعالم رِشتے کے انتظارمیں اسلامی بہن کی عمربڑھتیجارہی ہوتو اس کا کیا حل ہے؟

جواب: جب بھی کوئی کُفویعنی جوڑمل جائے ،عقیدےمیں خرابی نہ ہو،پکا سُنّی اورعاشق ِاعلیٰ حضرت ہو ،بہتریہ ہے کہ باعمل بھی ہوتورشتہ کردینا چاہئے ۔

سوال: امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی انعامات کے 114 رسالے خریدکرتقسیم کرنےوالے کو کیا دعادی ؟

جواب:یارَبَّ الْمُصْطَفٰی!جوکوئی مدنی انعامات کے 114 رسالے خریدکرتقسیم کرے ،اُسے امام غزالی کے صدقے بے حساب بخشش سے نوازدے۔ اٰمِیْن۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”فیضانِ جُمعہ“پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یااللہپاک! جو کوئی رسالہ”فیضانِ جُمعہ“کے 25صفحات پڑھ یا سُن لےاُسےرمضانُ المبارک میں جمعۃ الوداع کے دن مدینۂ منوّرہ میں جلوۂ محبوب میں ایمان و عافیت والی شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّتُ الفردَوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔اٰمِیْن۔