بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ
زہرہ بنت حاجی عبدالرحمن کا سوئم 30 جنوری
2020ء بروز جمعرات
کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی بھائیوں
کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد جبکہ اسلامی بہنوں کے لئے جمعرات دوپہر تین بجے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی رہائش
گاہ پر سوئم کا سلسلہ ہوگا۔
تیجے کے حوالے سے نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے اپنے
صوتی پیغام میں کہا
ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز مغرب تا عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
ترکیب کی جائے اورعشاء کی نماز کے بعد ایک گھنٹہ قرآن خوانی کی جائے، اجتماعات میں
ہونے والی دعا میں بھی امیرِ اہلِ سنت کی
ہمشیرہ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ یوں
ان تمام ہفتہ وار اجتماعات کو ایصالِ ثواب اجتماع بنایا جائے۔