نبیرۂ خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سید وجاہت رسول قادری صاحب (سرپرست اعلیٰ ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا) رحمۃ اللہ علیہ کا 26 جنوری 2020ء کو رضائے الٰہی سےکراچی میں انتقال ہوگیا تھا۔

امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادگان سید سطوت رسول قادری اورسید صولت رسول قادری سے تعزیت کی اور بلندی درجات کے لئے دعا فرماتے ہوئے سوگواروں کو صبر کی تلقین کی۔ امیر ہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے کتاب ”فیضانِ نماز “ سے مدنی پھول پیش کیا اور سوگواروں کو مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام لےکر مبلغ دعوت اسلامی محمد فیصل عطاری سید وجاہت رسول قادری صاحب کے صاحبزادے کے پاس گئے اور انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ پیغام سنایا اور انہیں کتاب ”فیضانِ نماز “ تحفے میں پیش کی ۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔ملاقات کی ویڈیو

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔