اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب بھی ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤوں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”منے کی لاش“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے، تمام عاشقانِ رسو ل اس رسالے کو اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ کی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ کرکے امیر اہلِ سنت کے دل کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔

دعائے عطار

یا اللہ! جو کوئی رسالہ منے کی لاش کے 18 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو قیامت میں میرے غوثِ پاک کے سائے تلے جگہ نصیب فرما۔اٰمین

رسالے کی P.D.F ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھنے کے لئے وزٹ کیجئے:

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/munnay-ki-lash

رسالے کی آڈیو سننے کے لئے وزٹ کیجئے:

https://www.ilyasqadri.com/medialibrary/72443


عاشقانِ رسول  کے لئے زبردست خوشخبری! امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“ اب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر بھی اپلوڈ کردی گئی۔ مطالعہ کا ذوق رکھنے والے افراد نیچے دیئے لنک پر کلک کرکے اس کتاب کا آن لائن مطالعہ بھی کرسکتے ہیں اور مفت ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/faizan-namaz


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت پنجاب  سے آئے ہوئے شوبز سے وابستہ محمد عمران نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے خصوصی مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور جانشین عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سےسوالات کئے اور ملاقات بھی کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نگرانِ مجلس نے گجرات میں مدرسۃ المدینہ چک مرتضیٰ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسین، ناظمین، باورچی، خادم اور بواب کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کی ۔نگرانِ مجلس نے شرکا کو نظام کو مزید مضبوط کرنے اور مدارس المدینہ کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری، نگران مجلس مدرسۃالمدینہ رہائشی)


امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤوں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔تمام عاشقانِ رسو ل اس رسالے کو اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ کی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرلیں اور اس کا مطالعہ کرکے امیر اہلِ سنت کے دل کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ”فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ“کے 26 صفحات پڑھ یا سن لے اس کی قبر کو جلوہِ مصطفٰے سے آباد فرما۔ آمین

رسالے کی P.D.F ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن پڑھنے کے لئے وزٹ کیجئے:


26نومبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت   ایران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں افغانستان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈویژن مدنی حلقے کے متعلق اہم امور پر نکات دئیے۔


ماہر علمِ توقیت مولاناوسیم صاحب اورمجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے  گوجرانوالہ زون نزد بورڈ آفس میں واقع جامعہ ادارۃ المصطفٰی کا دورہ کیا جہاں مولاناوسیم صاحب نے طلبائے کرام کے درمیان توقیت کی اہمیت و افادیت کےموضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو شعبان المعظم 1441ھ میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والا علمِ توقیت کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پرجامعہ کے مفتی فہیم صاحب اور مولانا رضوان صاحب بھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  کے ذمّہ دارا ن نے سید وقارالدین (D.I.G آپریشنز) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے جلوس میلاد میں تعاون کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ذمّہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد آنے کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے نوشہرہ میں ملک مختار احمد اعوان (سابق M.P.Aملک محمد حاکم اعوان (سابق چیئرمین بلدیہ نوشہره) اور ملک محمد اعجاز (S.H.O نوشہره) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے انہیں مختلف کتب ورسائل تحفے میں دی۔

یا اللہ! دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے اجیروں (Employees) میں سے جوجو میرا مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی 24 نومبر 2019 کے ہونے والے ٹیلی تھون کی مد میں مکمل ایک یونٹ (10,000روپے) (اوورسيز والے اپنی اپنی ملکی کرنسی کے اعتبار سے) یَک مُشت یا دو ماہ میں یا دس مہینہ تک ہرماہ ایک ہزار کٹوتی کروا کر جمع کروانے میں کامیابی حاصل کرے۔ اُسے بُرے خاتمے سے بچا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعو ت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نے ملتان میں  مولانا نورالحق قادری صاحب(وفاقی وزیر مذہبی امور) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ حاجی کیمپوں اور ایئر پورٹس پر دعوت اسلامی کے حج ماسٹر ٹریزر کی خدمات کے متعلق آگاہی پیش کی اورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ہر ہفتے کی رات کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

آج بھی ہفتہ ہے، ہر بار کی طر ح اس بار بھی عشاء کی نماز کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت کی التجا ہے۔

مدنی مذاکرےمیں شرکت سے جہاں علمِ دین کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آتا ہے وہاں اللہ کے ولی کی صحبت بھی میسر آتی ہے۔ کہا جاتا ہے:یَکْ زَمانہ صحبتِ با اولیا بہتر اَز صَد سَالہ طَاعت بے رِیا یعنی اللہ کے ولی کی صحبت کے چند لمحے سو سال کی بے ریا عبادت سے بھی بہتر ہیں۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ