25جنوری  2020 ء کی رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ کثیر اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی، مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: کسی کو بُر ے نام سے پکارنایابُرانام رکھنا کیسا؟

جواب:کسی کوبُر ے نام سے پکارنے یا بُرانام رکھنے سے اُسے بُراہی لگتااوردل آزاری ہوتی ہے۔بُر ے نام سے پُکارنےسے اُس کے دل میں ہماری قدرومحبت بھی کم ہوجائے گی ۔

سوال: لوگوں کواچھے القاب دینے سے کیا فائدہ ہوگا؟

جواب:لوگوں کو جتنے اچھے ناموں سے پکاریں گے تو اُنہیں اچھالگےگامثلا حاجی کو حاجی فُلاں ،حافظ کو حافظ فُلاں ،مفتی صاحب کومُفتی فُلاں کہنےسے اُن کے دل میں خوشی داخل ہوگی ،ان کے دل میں ہماری قدربڑھےگی اورمحبت میں اضافہ ہوگا۔

سوال:حنفیوں کے دادااستاذکون ہیں ؟

جواب:امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ حنفیوں کے امام ہیں، اِن کے استاذتابعی بُزرگ حضرت ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہہیں،یوں حضرت ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ ہمارے دادااستاذہیں ۔

سوال: ہمیں مدنی قافلے میں کس طرف(سمت) سفرکرناچاہئے ؟

جواب:دارُالسُنَّہ کی طرف سے مدنی قافلے میں جس سمت سفرکرنے کا کہاجائے، ہمیں اُسی سمت سفرکرنا ہے۔

سوال:اولاد کو کس عمرسے سمجھانا چاہئے ؟

جواب:اولادکو بچپن سے ہی سمجھانا چاہئےکیونکہ اس عمرمیں سمجھاناآسان ہوتا ہے ،گالی دیں تو منع کریں ،نمازنہ پڑھیں تو نمازکی تلقین کریں ،گھر،مسجداوردکان میں ہونےوالے درس ِ فیضان سنّت کو خود بھی سنیں اوربچوں کوبھی سنائیں ۔خود بھی دِین کا علم حاصل کریں ،مدنی قافلے میں سفرکریں،فیضانِ نمازکورس کرلیں ۔

سوال: آپ نے مدنی مذاکرےیعنی سوال جواب کا سلسلہ کب شروع فرمایا ؟

جواب: جب سے ہوش سنبھالایعنی چھوٹی عمر سے ہی مطالعے کا شوق تھا ، بہارِشریعت اورفتاویٰ رضویہ کے کئی صفحات مبالغۃً سینکڑوں بارپڑھے ہوں گے ۔ یاداشت بہت اچھی تھی ،اسکول کا امتحان بغیرتیاری کے دےکر کامیاب ہوتاتھا،دعوت ِاسلامی کے قیام سے پہلے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا،بہارِشریعت سے درس بھی دیتا تھا ، گھنٹوں کا سفرکرکے مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہکی خدمت میں جاکر سوالات کیاکرتا تھا۔

سوال: بچے کن باتوں پر صبرکرکےاوردیگرنیک کام کرکے ثواب حاصل کرسکتے ہیں ؟

جواب:بچے کئی مواقع پر صبرکرکےثواب کما سکتے ہیں مثلاً ماں سے کوئی میٹھی چیزمانگی ،اس نے نہ دی، غُصّہ آگیا، غُصّہ ضبط کرکےصبر کریں ،ماں باپ کی اطاعت کریں،اللہ پاک کاذِکر کریں،درودشریف پڑھیں،قرآنِ کریم کی تلاوت کریں،اس طرح دیگرنیکیاں کرکےثواب حاصل کرسکتے ہیں ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ’’میتھی کے 50 مدنی پھولپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا اللّٰہ!جو کوئی رسالہ’’میتھی کے 50 مدنی پھول کے12 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کوظاہر ی باطنی بیماریوں سے محفوظ رکھ۔ اٰمِیْن ۔