عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت  فیضانِ مدینہ کامونکی گوجرانوالہ زون میں بعد نماز جمعہ شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس تعلیم نے 24نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون( جامعۃالمدینہ و مدارس المدینہ کی عطیات مہم) کی ترغیب دلائی(رپورٹ:محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


12 ربيع الاول کا انمول تحفہ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 7بار

یا اللہ 7بار

یا رَحْمٰنُ 7بار

یا غَفُوْرُ 7بار

یا رَحِیْمُ 7بار

یاحَنَّانُ 7بار

یامَنَّانُ 7بار

یا دَیَّانُ 7بار

یا سُبْحَانُ 7بار

جوکوئی اس دعا کو 12 ربیع الاوّل کو پڑھے گا سارا سال خوش رہے گا

تو نیت کرلیجئے! کہ یہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 12ربیع الاول شریف کو یہ دعائیں پڑھیں گے

(جواہرخمسہ ص 101)


 پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والاادارہ مجلس دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کراچی میں مشہور کالم نگار اوریا مقبول جان کی آمد ہوئی ۔دارالمدینہ کےC.E.Oنے ان کا استقبال کیا اور دارالمدینہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے تعلیمی نصاب کے متعلق معلومات فراہم کی۔اوریا مقبول جان نے دارالمدینہ کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے 5نومبر 2019ء کو لاہور کے  جامعہ نعیمیہ او رجامعہ ہجویریہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی ۔ذمّہ داران نے جامعات کے طلبائے کرام کو جلوس میلاد اور اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ چندعلمائے کرام کے نام یہ ہیں: مولانا ہاشم قادری صاحب، مولانا ضمیر مرتضائی صاحب، مولانا خلیل قادری صاحب، مولانا صدیق ہزاروی صاحب، مولانا شاہد صاحب، مولانا قاری رحمت صاحب، مولانا خالد حسین قادری صاحب


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت یکم نومبر 2019ء کو  لاہور کے D.I.G آپریشنز دفتر میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں آفس کےافسران اور عہدیداران سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


مدنی چینل کا سب سے مقبول سلسلہ’’مدنی مذاکرہ‘‘ جس میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت بانی دعوت اسلامی،شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی تربیت فرماتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں31اکتوبر2019ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ یہ مدنی مذاکرہ کراچی کےعلاوہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، KPK اور کشمیر سمیت کئی ممالک میں اجتماعی طورپر بذریعۂ ویڈیو لنک دیکھا گیا جہاں مقامی اسلامی بھائی شریک ہوکر اپنے دِلوں کو علم دین کے نور سےمنوّر کیا۔ مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے حکمت بھرے انداز میں عطا فرمائے۔

بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا۔ خصوصی مدنی مذاکرے کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےملاقات کی سعادت بھی پائی۔


عاشقانِ رسول کو عشقِ رسول کا جام پلانے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال عید میلاد النبی ﷺ نہایت جوش و خروش سے منائی  جاتی ہے۔ اس سال بھی ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے قبل ہی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، جس کا رات کے وقت منظر قابلِ دید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز میں یکم ربیع الاول سے عشاء کے بعد مدنی مذاکروں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے جو 13 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز 2 ربیع الاول 1441 ہجری کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس کے آغاز میں بانیِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے مرحبا یا مصطفےٰ کے نعروں کی گونج میں جلوسِ میلاد نکالا۔ جلوس کے بعد امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔ مدنی مذاکرے میں کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ بالخصوص گلشن معمار، گڈاپ، نوری آباد اورٹھٹھہ سمیت سات کابینہ سے عاشقان رسول شریک ہوئے۔

واضح رہے!مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے کا بھی اہتمام ہوا جس میں عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا اور ملاقات کی سعادت بھی پائی۔


بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا الیاس عطار قادری کراچی پہنچ گئے

کراچی پہنچ کر تمام عاشقان رسول کے لیے اہم پیغام جاری کیا

امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیرونِ ملک سے آج 28 اکتوبر 2019ء کو کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپسی پر آپ نے عاشقانِ رسول کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ کا کہنا تھا:

اے عاشقانِ میلاد ! احیاءالعلوم جلد4، صفحہ 306 پر ہے: ” ایک بار کسی شخص نے دعا کی: اے اللہ پاک میں تجھ سے کامل نعمت (یعنی کمپلیٹ نعمت) کا سوال کرتا ہوں۔ رحمتِ عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس سے فرمایا: ”جانتے ہو کامل نعمت کیا ہے ؟“ اس نے عرض کی: نہیں۔ ارشاد فرمایا:” جنت میں داخلہ کامل نعمت ہے“۔

امیر اہل سنت نے مزید فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلہِ ماہِ ربیع الاول کی آمد آمد ہے، اِن شَاءَ اللہ 29 اکتوبر 2019، بروز منگل رات ساڑھے نو بجے سے تیرھویں شب تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں روزانہ مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔


S.S.P ناظر حسین سے ملاقات 

Wed, 23 Oct , 2019
5 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے سیالکوٹ زون ملک وال میں ناظر حسین(S.S.P) سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔


قفلِ مدینہ والوں سے عطار کا دل خوش

جانشین امیر اہل سنّت فرینکفرٹ جرمنی میں جمعہ کی نماز کے بعد اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمارہے ہیں


شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت کے جانشین و صاحبزادے  مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری مدنی کاموں کے سلسلے میں فرینکفرٹ جرمنی پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر مقامی ذمہ داران نے آپ کا پُرتباک استقبال کیا۔ جانشین عطار اور رکن شوریٰ یورپ کے مختلف ممالک میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے اور ذمہ داران کی تربیت بھی فرمائیں گے۔