دعوتِ اسلامی کےعلمی و تحقیقی شعبے  اَلمَدینۃُ العلمیۃکے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی کے والدین ان دنوں علیل ہیں۔امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اطلاع ملنےپر ان کےنام صوتی پیغام جا ری کیا جس میں ان کے والدین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں مدنی پھولو ں سے نوازا۔


وطن عزیز کے شہر کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہر ہفتے کو نماز عشاء کے بعدہفتہ وار مدنی مذاکرے سلسلہ ہوتا ہے جس میں کراچی کے مختلف علاقوں کے عاشقانِ رسول بڑی تعداد میں شرکت کرتے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےحکمت بھرے ملفوظات سے فیض یا ب ہوکر علم دین کی مہک سے اپنے دل ودماغ کو معطّر کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 20جولائی 2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہواجس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے ۔


آج کاسوال

مدینے شریف یا اجمیر شریف کی انگوٹھی پہننا کیسا؟

سوال:مدینے شریف یا اجمیر شریف کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب:مَردوں کو چاندی کی شرعی([1]) انگوٹھی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی بنی ہوئی انگوٹھی خواہ وہ مدینے شریف کی ہو یا اجمیر شریف کی پہننا ”ناجائز“ ہے۔ انگوٹھی مدینے کی ہے یہ نہیں دیکھا جائے گا بلکہ مدینے والے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شریعت کے اَحکام دیکھے جائیں گے لہٰذا مَرد کے لئے چاندی کی شرعی مقدار کےعلاوہ کسی بھی قسم کی دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد



[1]جب کبھی انگوٹھی پہنئے تو اِس بات کا خاص خیال رکھئے کہ صِرف ساڑھے چار ماشہ سے کم وَزن چاندی کی ایک ہی انگوٹھی پہنئے۔ ایک سے زیادہ نہ پہنئے اور اُس ایک انگوٹھی میں بھی نگینہ ایک ہی ہو، ایک سے زیادہ نگینے نہ ہوں، بِغیر نگینے کی بھی مت پہنئے۔ نگینے کے وَزن کی کوئی قید نہیں۔ چاند ی کا چَھلّہ یا چاندی کے بیان کردہ وَزن وغیرہ کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی یا چھلّہ مرد نہیں پہن سکتا۔

(نماز کے احکام، ص 444تا 445)


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صاحبزادہ محمد بشیر احمد یوسفی اور صاحبزادہ مفتی محمد خلیل احمد یوسفی سے ان کے والد محترم پیر طریقت علامہ مولانا منیر احمد یوسفی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پُرملال پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے ایصال ِثواب کرتے ہوئےبلندیِ درجات کےلئے دعا فرمائی۔ 


سوال:اللّٰہ عزوجل سے مُعافی مانگنے کے لئے سب سے بہترین وقت کونسا ہے؟

جواب:اگر بتقاضائے بَشَرِیَّت کوئی گناہ سَرزَد ہوجائے تو اُسی وقت توبہ کرنا واجب ہے اور اللّٰہ عزّوجَلْ سے معافی مانگنے کا بہترین وقت بھی یہی ہے کہ گناہ ہوتے ہی فوراً توبہ کرلی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


  آج کا سوال

جوتے پہن کر نمازِ جنازہ پڑھیں یا اُتار کر؟

سوال:جوتے پہن کر نمازِ جنازہ پڑھیں یا اُتار کر؟ نیز بعض لوگ جوتے اُتار کر اُن پر کھڑے ہو کر نمازِ جنازہ پڑھتے ہیں تو اُن کا ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب:اگر جوتا پہن کر نمازِ جنازہ پڑھیں تو جوتے اور زمین دونوں کا پاک ہونا ضروری ہے اور جوتا اتار کر اس پر کھڑے ہو کر پڑھیں تو جوتے کے تَلے اور زمین کا پاک ہونا ضروری نہیں۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اَہلِ سنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن ایک سوال کے جواب میں اِرشاد فرماتے ہیں: اگر وہ جگہ پیشاب وغیرہ سے ناپاک تھی یا جن کے جوتوں کے تَلے ناپاک تھے اور اس حالت میں جوتا پہنے ہوئے نماز پڑھی تو ان کی نماز نہ ہوئی۔ احتیاط یہی ہے کہ جوتا اتار کر اس پر پاؤں رکھ کر نماز پڑھی جائے کہ زمین یا تَلا اگر ناپاک ہو تو نماز میں خَلل نہ آئے۔(فتاویٰ رضویہ، 9/188) (نمازِ جنازہ اور دیگر نماز کے مسائل جاننے کے لئے ”نماز کے اَحکام (حنفی) (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ کیجئے۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


امیر اہل ِسنّت علّامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انجم بانو، تصدق حسین، ثمرین عطاریہ، حنیفہ بی بی اور جاوید عطاری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کےلئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی جبکہ سوگواران کو مدنی پھول دیئے۔

امیر اہلِ سّنت علّامہ محمد الیاس عطّارقادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی ایک شخصیت مولانا جمیل الرحمان اشرفی سے ان کے والد حاجی رحمت علی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی اور تمام سوگواران کو مدنی پھول دئیے۔


  آج کا سوال

پوری دنیا پر حکومت کرنے والے چار4 بادشاہ

سوال:کیا کوئی ایسا بادشاہ بھی گزرا ہے جس نے پوری دنیا پر حکومت کی ہو؟

جواب:چار4بادشاہ ایسے گزرے ہیں جنہوں نے پوری دنیا پر حکومت کی تھی، ان میں سے دو مسلمان بادشاہ ہیں (1)حضرتِ سیّدنا سلیمان علٰی نَبِیِّنَا وعلیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام (2)حضرتِ سیّدنا سکندر ذوالقرنین رحمۃ اللہ علیہ اور دو کافر (3)نمرود (4)بَخْت نَصَّر۔

(صاوی، 4/1216،پ16،الکھف:تحت الآیۃ:83)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


  آج کا سوال

سوتے ہوئے منہ سے نکلنے والے پانی کا حکم

سوال:اگر کسی کے منہ سے رات کو سوتے ہوئے پانی نکلتا ہو تو یہ پاک ہے یا ناپاک؟

جواب:بعض کے منہ سے رات کو سوتے ہوئے بغیر جھاگ کا پانی نکلتا ہے اور بعض کے جاگتے ہوئے بھی نکلتا ہے، اسے عموماً لوگ ”رال“ بولتے ہیں جو کہ تھوک ہی ہوتا ہے، چاہے اس میں بدبو آئے یا نہ آئے یہ ”پاک “ہے۔( ماخوذازفتاویٰ رضویہ،1الف/352)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


عاشقانِ رسول کو  ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے رسالہ” گرمی سے حفاظت“ کے مدنی پھول پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سےبھی نوازا۔


ماہ ذوالقعدۃ الحرام 1440سن ہجری کی دسویں شب دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے ۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہو اجس میں خوش نصیب عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھرے مدنی پھولوں سے فیض پایا نیز خوش بختوں نے امیر اہلِ سنّت کے ساتھ ماہ حرام کے نفل روزے کی سحری کی سعادت بھی پائی ۔