مدنی چینل کا سب سے مقبول سلسلہ’’مدنی مذاکرہ‘‘ جس میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت بانی دعوت اسلامی،شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی تربیت فرماتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں31اکتوبر2019ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ یہ مدنی مذاکرہ کراچی کےعلاوہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، KPK اور کشمیر سمیت کئی ممالک میں اجتماعی طورپر بذریعۂ ویڈیو لنک دیکھا گیا جہاں مقامی اسلامی بھائی شریک ہوکر اپنے دِلوں کو علم دین کے نور سےمنوّر کیا۔ مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے حکمت بھرے انداز میں عطا فرمائے۔

بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا۔ خصوصی مدنی مذاکرے کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےملاقات کی سعادت بھی پائی۔