ڈھاکہ بنگلہ دیش میں  دو ٹرینوں کا آپس میں ٹکراؤ، 15 افرادانتقال کرگئے،40 سے زائد زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے پر امیر اہلِ سنت کا اظہار افسوس

تمام سوگواروں سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، مولانا الیاس قادری

تفصیلات کے مطابق 12 نومبر 2019ء کو ڈھاکہ سے جانے والی اور آنے والی دو ٹرینوں کا آپس میں ٹکراؤ ہوگیا جس کے باعث 15 افراد وفات پا گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے پر امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آپ نے مرحومین اور زخمیوں کے لئے دعائے خیر فرمائی۔

بانی دعوتِ اسلامی نے یوں دعا فرمائی:یا رب المصطفٰے جل جلالہ وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس حادثےمیں جن مسلمانوں کا انتقال ہوا ان کی بے حساب مغفرت فرما، جو مسلمان زخمی ہوئے انہیں روبہ صحت فرما، اے اللہ فوت شدگان اور زخمیوں کے عزیزوں کو صبرِ جمیل اور صبرِ جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما ، ہم سب کو پکا نمازی بنا، اپنا خوف عطا فرما،اپنے پیارے حبیب کا ہم کو عشق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

میں تمام سوگواروں سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ نماز کی پابندی کرتے رہیے، مدنی چینل دیکھتے رہیے۔