UK کے سیّد فضیل رضا عطاری بازی لے گئے۔

1900 کی تعداد میں ”فیضانِ نماز“ خرید کر تقسیم کرنے کی نیت پر امیر اہل سنّت نے اپنی ذاتی کتاب انہیں تحفے میں دے دی۔

”فیضانِ نماز“پڑھنے والوں کے لیے امیر اہل سنت کی دعائیں۔۔

تفصیل:

امیر اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نئی کتاب ”فیضانِ نماز“ کا پہلا نسخہ پریس سے پرنٹ ہو کر جب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو پیش کیا گیا تو اس بابرکت نسخے کو حاصل کرنے کے لئے کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔13 صفرالمظفر 1441ھ کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں UK سے مبلغِ دعوتِ اسلامی سید فضیل عطاری نے 1900 کی تعداد میں ”فیضانِ نماز“ خرید کر تقسیم کرنے کی نیت کا اظہار کیا تو امیر اہلِ سنت نے انہیں یہ کتاب گفٹ کر دی اور ایک تحریر بھی لکھ کر دی، جس میں ”فیضانِ نماز“ کو پڑھنے یا سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا۔