دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے دوران امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بھائیوں کو 19، 20اور 21 جولائی2019ء بروز جمعۃ المبارک، ہفتہ اور اتوار کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر لبیک کہا اور مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان عاشقانِ رسول کےلئے دعا بھی فرمائی۔


آج کا سوال

قربانی کے جانور پرسُواری کرنا کیسا؟

سوال:کیا قربانی کے جانور مثلاً اُونٹ(Camel) پر سُواری کرسکتے ہیں؟

جواب:قربانی کی نیّت سے جب کوئی جانور لے لیا جائے چاہے وہ اُونٹ ہو یا گائے، بکری وغیرہ اس پرسُواری کرنا مکروہ و ممنوع ہے۔ اگر کوئی قربانی کے جانور پر سُواری کرے تو اس کی وجہ سے جانور میں جو کچھ کمی آئے گی اُتنی مِقدار میں صَدَقہ کرنا پڑے گا۔(ماخوذ اَز بہارِ شریعت،3/347)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


  آج کا سوال

سب سے پہلے کس خاتون کے کان چھیدے گئے؟

سوال:سب سے پہلے کس خاتون کے کان چھیدے گئے تھے؟

جواب:سب سے پہلے حضرتِ سیّدتنا ہاجِرہ رضی اللہ عنہا کے کان چھیدے گئے تھے اور اُسی وقت سے عورَتوں کے کان چھیدنے کا رَواج پڑا۔(ماخوذ ازغمز عیون البصائر،3/295)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


پچھلے دنوں مبلغِ دعوتِ اسلامی ابوالبنتین حافظ محمد حسان رضا عطاری مدنی کے بھائی کی زوجہ کا مدینۂ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں انتقال ہوگیا تھا۔گزشتہ روز حافظ محمد حسان رضا عطاری مدنی کے بھائی اور اہل خانہ کے دیگر اسلامی بھائی امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں حاضرہوئے۔امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور اہل خانہ کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں کورنگی ، لانڈھی اور ملیر و اطراف کے ذمّہ داران کا سنّتوں بھرااجتماع منعقد ہواجس میں ذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس اجتماعِ پاک کے آغاز میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا، بعد بیان مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات عطا فرمائے، شرکا نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت بھرے مدنی پھولوں سے فیض پایا ۔

سوال:عَرَفات کے میدان میں کس جگہ وُقوف کرنا(یعنی ٹھہرنا) افضل ہے؟ جواب:عَرَفات کا پورا میدان سوائے’’بطْنِ عُرَنہ‘‘ کے وُقوف کی جگہ ہے البتّہ جَبَلِ رحمت کے قریب وُقُوف کرنا (یعنی ٹھہرنا) افضل ہے کیونکہ ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِس کے قریب ہی وُقوف فرمایا تھا۔ ہو مجھ پہ کرم صَدْقے سلطانِ دَنا کے دِکھلا دے مَناظر مجھے عَرَفات ومنیٰ کے کہتا تھا پھر اللّٰہ مجھے حج پہ بلانا اے عازِمِ طیبہ! میں طلبگارِ دعا ہوں (وسائلِ بخشش مُرَمَّم، ص263) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہر ہفتے کوبعد نماز عشاء مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہو تاہےجس میں شہر کراچی کے مختلف علاقوں سےبڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں ۔اسی سلسلے میں 29جون2019ء کو ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات عطا فرمائے نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہی خصوصی مدنی مذاکرے کا بھی سلسلہ ہو اجس میں خوش نصیب عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھرے مدنی پھولوں سے فیض پایا ۔ واضح رہے کہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ ”چھٹیاں کیسے گزاریں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ہے۔ آپ بھی اس رسالے کو پڑھنے یا سننے کی نیت کرلیجئے ۔

سوال:اگر کسی کا قربانی کا جانور مَر جائے،گُم ہوجائے یا چوری ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ جواب:بہارِ شریعت میں ہے:قربانی کا جانور مَر گیا تو غنی (یعنی صاحبِ نصاب)پرلازم ہے کہ دوسرے جانور کی قربانی کرے اور فقیر کے ذمّے دوسرا جانور واجب نہیں اور اگر قربانی کا جانور گُم ہو گیا یا چوری ہوگیا اور اس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا اب وہ مِل گیا تو غنی کو اختیار ہے کہ دونوں میں جس ایک کو چاہے قربانی کرے اور فقیر پر واجب ہے کہ دونوں کی قربانیاں کرے مگر غنی نے اگر پہلے جانور کی قربانی کی تو اگرچِہ اُس کی قیمت دوسرے سے کم ہو کوئی حرَج نہیں اور اگر دوسرے کی قربانی کی اور اس کی قیمت پہلے سے کم ہے تو جتنی کمی ہے اتنی رقم صَدَقہ کرے ۔ہاں اگر پہلے کو بھی قربان کردیا تو اب وہ تَصَدُّق (یعنی صَدَقہ کرنا)واجِب نہ رہا۔(بہارِ شریعت،3/342) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن سید عارف علی عطاری کے یہاں مدنی منے کی ولادت ہوئی جس کی اطلاع ملنے پر شیخِ کامل ،سنتوں کے عامل امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رکنِ شوریٰ کے نام مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔اپنے صوتی پیغام میں امیر اہلِ سنت نے خاندان کے تمام افراد کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام محمد اور پکارنے کے لئے محمد عاطف رضا رکھا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رکنِ شوریٰ کو شکرانے میں خصوصی مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 25 سو روپے کے مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نواسی کے ہاں مدنی منے کی ولادت ہوئی ہے،مدنی منے محمد ریّان عطاری کے نانا ابوالبنتین حافظ حاجی حسان عطاری مدنی اس مدنی منے کو لے کر امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگا ہ میں پہنچے، امیرِ اَہلِ سنّت نے تمام گھر والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کو دعاؤں سے نوازا اور مدنی منے محمد ریان عطاری اور محمد حسن رضا بن حاجی علی عطاری کو چل مدینہ کا مژدہ بھی سنایا۔

سوال:اگر بلّی مُرغی پر جھپٹّا(جَھ۔پَٹ۔ٹا) مار کر اس کا سَر کھاجائے اور مرغی تڑپ رہی ہو تو اسے کس طرح ذَبْح کریں؟ جواب:بہارِ شریعت میں ہے:بلّی نے مُرغی کا سَر کاٹ لیا اور وہ ابھی زندہ ہے پھڑک رہی ہے ذبح نہیں کی جاسکتی۔ (بہارِ شریعت،3/320) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

سوال:قربانی کے لئے افضل دن کون سا ہے؟ جواب:قربانی کے لئے افضل دن عید کا پہلا دن یعنی 10ذوالحجۃ الحرام ہے البتّہ 11اور 12ذوالحجہ کو بھی قربانی کرنا جائز ہے مگر 12ذوالحجہ کو غُروبِ آفتاب کے بعد قربانی نہیں کی جاسکتی۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد