دنیا بھر میں قراٰ ن و سنّت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہل ِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےعاشقانِ رسول کو اس ہفتے مکتبۃالمدینہ کا شائع کردہ رسالہ”پُل صِراط کی دہشت “پڑھنے یا سن نے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سے نوازا، دعائے عطار”یارب کریم جو کوئی رسالہ پُل صِراط کی دہشت کے35 صفحات پڑھ یا سن لے وہ تیرے فضل وکرم سے بجلی کی سی تیزی سے پل صراط پار کرنےمیں کامیاب ہو“۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 24اگست 2019ءبروز ہفتہ بعد نماز عشاء ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقان ِرسول نے شرکت کی ۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان ِرسول کو سوالات کے حکمت بھرے جوابات عطا فرمائے۔

اسی طرح ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی ہی میں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت سے فیض یاب ہوئے۔


مَوزے کس رنگ کے پہنیں

سوال: موزے (Socks)کس رنگ کے پہنے جائیں؟

جواب: کسی بھی رنگ کے مَوزے پہن سکتے ہیں البتہ تِرمذی شریف میں ہے: نجاشی بادشاہ نے نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں کالے موزوں کا تحفہ بھیجا اور سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں پہنا۔(ترمذی،4/374، حدیث:2829ماخوذاً) نیز فتاویٰ ہندیہ میں ہے: فرعون لال موزے اور اس کا وزیر ہامان سفید موزے پہنتا تھا جبکہ علمائے کرام کالے موزے پہنتے ہیں۔(فتاویٰ ھندیہ،5/334ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے پاکستان کے مختلف شہروں میں انتقال کرجانے والے عبدالغفار عطاری ، احمد رضا اور سبحانہ خاتون کے لواحقین سے تعزیت کی اور تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ آپ نے مرحومین کے سوگواروں کو صبر کی تلقین اور مرحومین کے ایصال ِثواب کےلئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔

”کھیس“ پکا کر کھانا کیسا؟

سوال:گائے، بھینس کے بچہ پیدا ہونے کے دو یا تین دن تک جو گاڑھا دودھ آتا ہے اُسے کھیس کہتے ہیں، کیا اسے پکا کر کھانا جائز ہے؟

جواب:گائے، بھینس کے بچہ پیدا ہونے کے دو یا تین دن تک جو گاڑھا دودھ آتا ہے اسے پکا کر کھانا بالکل جائز ہے۔ اسے پکانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس میں چینی یا شہد ڈال کر پکا لیا جائے اور جب یہ پَک جائے تو اسے کسی تھال وغیرہ میں ڈال دیں تاکہ یہ ٹھنڈی ہوکر جم جائے اور پھر چُھری سے اس کے نمک پارے کی طرح ٹکڑے کرکے تناول فرمائیں (یعنی کھائیں)، بڑے لذیذ ہوتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد


امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں انتقال کرجانے والے اکبر علی قریشی ،مرسلین عطاری اور زُمُرُّد عطاریہ کے انتقال پر تمام کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگواروں کو صبر کی تلقین کےساتھ ایصالِ ثواب کےلئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


اُمّت کے بہت بڑے عالِم کون؟

سوال:حِبْرُالْاُمَّۃ کس صحابی کا لقب تھا اور اس کا معنیٰ کیا ہے؟

جواب:حضرتِ سیّدنا عبدُاللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا لقب حِبْرُالْاُمَّۃ تھا اور اس کا معنیٰ ہے ”امّت کے بہت بڑے عالِم“۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد


امیر اہلِ سنّت  علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں انتقال کرجانے والےافراد جن میں زبیدہ بیگم، جنت بیگم اور حبیب الرحمٰن بخاری کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت فرمائی نیز آپ نے مرحومین کے سوگواروں کو صبر کی تلقین اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔


سوال: کیا آیتِ سجدہ کا ترجمہ پڑھنے، سننے والے پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہے؟

جواب: جی ہاں! آیتِ سجدہ کا ترجمہ پڑھنے، سننے والے پر بھی سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہے جیساکہ ’’بہارِ شریعت‘‘ میں ہے: فارسی یا کسی اور زبان میں آیت (سجدہ) کا ترجمہ پڑھا تو پڑھنے والے اور سننے والے پر سجدہ واجب ہوگیا، سننے والے نے یہ سمجھا ہو یا نہیں کہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ ہے، البتہ یہ ضَرور ہے کہ اسے نہ معلوم ہو تو بتا دیا گیا ہو کہ یہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ تھا۔ (بہارِ شریعت،1/730)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد

حج ادائیگی کے بعد امیر اہلِ سنت مولانا  محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بدھ 22 اگست کو وطن واپس پہنچ گئے۔ امیر اہلِ سنت کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بھی کراچی پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بانیِ دعوتِ اسلامی فریضۂ حج ادا کرنے کے بعد کراچی پہنچ چکے ہیں۔ان کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔امیر دعوتِ اسلامی حج ادا کرنے کے غرض سے 3 اگست 2019ء کو مکۂ مکرمہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے چل مدینہ کے قافلے والوں کے ہمراہ ارکانِ حج ادا کئے جس کے بعد وہ مدینۂ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً روانہ ہوئے جہاں مسجد نبوی شریف اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے روضہ پر حاضری دی اور مختلف مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کی۔ کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر عقیدت مندوں آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔

مولانا الیاس قادری عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر، جماعتِ اہلِ سنّت کے ممتاز ترین صاحبِ علم و بصیرت اور ایک اچھے قلم کار ہیں اور عالمِ اسلام کے بااثر عالم دین اور روحانی پیشوا سمجھے جاتے ہیں۔


امیر اہل ِسنّت  علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مدینۃالمنوّرہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماًکی پاکیزہ فضاؤں سے عاشقانِ رسول کو 8،9،10،محرّم الحرام 1441ھ کو قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور شیڈول پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے یہ دعادی ”یااللہ عَزَّوَجَلَّ جوبھی میرا مدنی بیٹا 3دن کےقافلے میں سفر کریں یا میری مدنی بیٹی کسی محرم کو یا اپنے بچوں کے ابو کو تیار کرلے اور سفر کروادےتو ان تمام عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت کو دونوں جہاں کی بھلائیاں نصیب فرما اور بے حساب مغفرت ان کا مقدّر بنادے “ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


سوال: نقلی دانت لگوانا کیسا ہے؟ نیز غسل میں ان کو نکال کرکُلّی کرنا ضَروری ہے یا نہیں؟

جواب: نقلی دانت لگوانا جائز ہے۔ اگر ان کا نکالنا ممکن ہو

تو انہیں نکال کر کُلّی کی جائے ورنہ ویسے ہی کُلّی کر لیں غسل ہو جائے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد