میت  کو سرد خانے میں رکھنے سے علما نے منع فرمایا ہے کیونکہ حدیثِ پاک کا مفہوم ہے کہ جن چیزوں سے زندہ کو تکلیف ہوتی ہے ان سے مردہ کوبھی تکلیف ہوتی ہے۔ اب سوچیں کہ اگر زندہ انسان کو سرد خانے میں بند کردیا جائے تو اس کا کیا حال ہوگا۔اسی طرح پوسٹ مارٹم بھی میت کے لئے بڑا تکلیف دہ معاملہ ہے۔ایسا کرنے سے احتیاط کرنی چاہیئے۔ یہ کہنا تھا شیخ طریقت امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا، جو دو ستمبر 2019ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا بھی سلسلہ ہوا جس میں ایک اسلامی بھائی کے سوال کے جواب پر آپ کا کہنا تھا کہ شوقیہ شکار کھیلنا جائز نہیں، ضرورتاً شکار کیا جاسکتا ہے۔مدنی مذاکرے کے بعد امیری اہل سنت نے عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی۔

یاد رہے! دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں 10 روزہ مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے،جن میں کراچی سمیت ملک بھر سے عاشقان رسول شرکت کررہے ہیں، شیخ طریقت امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے اپنے مخصوص انداز میں جوابات عطا فرماتے ہیں۔