دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں مدنی مذاکرہ ہوا جس میں کراچی سمیت مختلف شہروں سےعاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات عطا کئے۔علاوہ ازیں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں عاشقانِ رسول نے امیرِ اہلِ سنّت کے حکمت بھرے نکات سے فیض پایا۔