13 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
مسافر امام کی
اقتدا کا ایک مسئلہ
سوال: اگر مسافر امام پوری چار رکعت نماز پڑھا دے تو مقیم
مقتدیوں کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب: مسافر امام نے اقامت کی نیت نہیں کی اور پوری چار رکعت نماز پڑھا دی تو گنہگار ہوگا اور اس کے پیچھے مقیم مقتدیوں کی نماز باطل ہوجائے گی اگر دو رکعت اُولیٰ(یعنی پہلی دورکعت) کے بعد اس کی اقتدا باقی رکھیں گے۔(دیکھئے۔فتاویٰ رضویہ، 8/271)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی
الْحَبِیْب! صلَّی اللہ علٰی محمَّد