دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام1441ھ کے سلسلے میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں کراچی سمیت سندھ، پنجاب، K.P.K ، بلوچستان کے مختلف شہروں کے علاوہ کشمیر سے بھی عاشقان رسول شریک ہورہے ہیں۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے حکمت بھرے انداز میں ان مدنی مذاکروں میں شریک عاشقانِ رسول کی تربیت فرماتےہیں۔

اسی سلسلے میں محرم الحرام کی چھٹی شب کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نےامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت سے فیض پایا اور خوش نصیبوں نےمحرم الحرام کے نفلی روزے کی سحری اور ملاقات کی سعادت بھی پائی۔