دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں محرم الحرام 1441ھ کی پندرہویں یعنی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ یہ مدنی مذاکرہ کراچی کےعلاوہ  سندھ، بلوچستان، پنجاب، KPK اور کشمیر سمیت کئی ممالک میں اجتماعی طورپر بذریعۂ ویڈیو لنک دیکھا گیا جہاں مقامی اسلامی بھائی شریک ہوکر اپنے دِلوں کو علم دین کے نور سےمنوّر کیا۔ مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے حکمت بھرے انداز میں عطا فرمائے۔

بعد ازاں خصوصی مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض پایا۔ خصوصی مدنی مذاکرے کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ نفلی روزے کی سحری اور ملاقات کی سعادت بھی پائی۔