21 شوال المکرم, 1446 ہجری
لاہور میں فرزانہ جبین پیٹ کے کینسر کے
سبب25ذوالحجۃ الحرام 1440ھ کو57سال کی عمر میں ، کراچی میں حافظ ندیم عطاری ہارٹ
اٹیک کے سبب 34سال کی عمر میں ،سیالکوٹ میں سکینہ بی بی فالج کے سبب 27 ذوالحجۃ
الحرام 1440ھ کو90سال کی عمرمیں اور مورو کے قریب نادر سولنگی 17سال اور ارسلان
سولنگی 19سال کی عمر میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کرانتقال
گئے۔امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام
مرحومین کے لواحقین کے نام ایک صوتی پیغام
جاری کیا جس میں سوگواروں سے تعزیت کرتےہوئے صبر کی تلقین کی اور مرحومین کو
ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔