دنیا میںاللہ پاک کا دیدار

سوال: کیا دنیا میں کسی انسان کو اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوسکتا ہے؟

جواب: دنیا میں اللہ پاک کا دیدار ظاہری آنکھوں سے بیداری کی حالت میں صرف میرے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی کو حاصل ہوا ہے، ان کے علاوہ کسی اور نبی یا غیرِ نبی کو بیداری کی حالت میں ظاہری آنکھوں سے دیدارِ الٰہی کی نعمت نہیں ملی اور نہ ملے گی۔ البتہ خواب میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا دیدار ہوسکتا ہے جیساکہ حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابوحنیفہرحمۃ اللہ علیہ کو 100مرتبہ خواب میں اللہ پاک کا دیدار ہوا ہے۔ (بہارِ شریعت،1/20-21ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


سوال: اگر کوئی غسل فرض ہونے کی حالت میں جانور ذَبح کرے تو کیا جانور حلال ہوجائے گا؟

جواب: جی ہاں! اگر کسی نے غسل فرض ہونے کی حالت میں جانور ذَبح کیا تو جانور حلال ہو جائے گا مگر بہتر یہ ہے کہ غسل کر کے جانور ذَبح کیا جائے۔ (فتاویٰ رضویہ،4/324ماخوذاً)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

دنیا بھر میں قراٰ ن و سنّت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل میں سے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف دیا جاتا ہے۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے رسالہ سارے گھر والے نیک کیسے بنیں؟ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی اوردعا دی کہ یا ربِّ مصطفیٰ عَزَّوَجَلْ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جو کوئی اس رسالے کے 37 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو اپنی محبت اور اپنے خوف میں رونے والی آنکھیں عطا فرما۔اٰمین


شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے صوتی پیغام میں عیدِ قرباں کے ایّام میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔


14 ذوالحجۃ الحرام کوامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے والد مرحوم ابو عطّاؔر حاجی عبد الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ وفات کا دن ہے،آپ رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال 14 ذوالحجۃ الحرام 1370ہجری کو دورانِ حج مکہ مکرّمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں ہوا ، اور آپ کا مزار مبارک عرب شریف میں ہے۔

یومِ وفات کے دن کی مناسبت سے امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے مرحوم والد کے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی فرمائی۔


آج کاسوال

قراٰنِ پاک کے معنیٰ نہ جاننے والے کو تلاوت کا ثواب ملے گا؟

سوال:اگر کوئی قراٰنِ پاک کی تلاوت کرتا ہو مگر اس کے معنیٰ وغیرہ نہ جانتا ہو تو کیا اُسے ثواب ملے گا؟

جواب:جی ہاں! قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے والے کو اس کا ثواب ملے گا اگرچہ معنیٰ وغیرہ نہ جانتا ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


امیر اہلِ سنّت علا مہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مکہ مکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی پاک فضاؤں سے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کے حوالے سے مبارکباد کا پیغام دیا ہے اور ملک کی ترقی و استحکام کےلئے دعا بھی فرمائی ہے


سوال:میرا بھتیجا بارہ تیرہ سال کا ہوگیا ہے اور ہم نے ابھی تک اُس کا عقیقہ نہیں کیا تو کیا اب ہم اُس کا عقیقہ کرسکتے ہیں؟

جواب:عقیقہ کرنا مستحب ہے، اگر کسی نے نہیں کیا تو وہ گنہگار نہیں ہے۔ اگر کوئی بارہ تیرہ سال کا ہے یا اس سے بڑا ہے تب بھی اس کا عقیقہ کرسکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(عقیقہ کے بارے میں تفصیل جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ”عقیقہ کے بارے میں سوال جواب“ کا مطالعہ کیجئے۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

سوال:بعض اوقات گھر یا دکان وغیرہ میں پرندے گھونسلے بنالیتے ہیں، صفائی کے لئے ان کے گھونسلے ختم کرنا کیسا ہے؟

جواب:صفائی کیلئے پرندوں کے گھونسلے ہٹائے جاسکتے ہیں، البتہ اگر گھونسلے میں چھوٹے چھوٹے بچے ہوں تو اتنا انتظار کرلیں کہ بچے بڑے ہو کر اُڑ جائیں پھر اس کے بعد صفائی کی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کتنے جمعے ادا فرمائے؟

سوال:سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کتنے جُمعے ادا فرمائے ہیں؟

جواب:مُفسرِ شہیر ،حکیمُ الاُمَّت، حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنَّان فرماتے ہیں:نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تقریباً پانچ سو500جُمُعے پڑھے ہیں، اس لئے کہ جمعہ بعدِ ہجرت شروع ہوا،جس کے بعد دس10سال آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی (ظاہری) زندگی شریف رہی ،اس عرصہ میں جمعے اتنے ہی ہوتے ہیں۔(مراٰۃ المناجیح، 2/346)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی سب سے بڑی تحریک ہے اور یہ مدارس المدینہ،جامعات المدینہ،قافلےاوردیگر شعبہ جات کے ذریعے قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو دنیابھرمیں پہنچانے میں مصروفِ عمل  ہےاوردین کی خدمت کا یہ کام مسلمانوں کے مالی اوربدَنی تعاون کے ذریعے ہورہا ہے ۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی ایک منظم تحریک ہےاوراس کے کام کرنے کاایک انداز ہے ۔اس تحریک سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو12مدنی کام کرنے ہوتے ہیں جن میں سے ایک مدنی کام ہفتہ واراجتماع ہے۔سفرِِ حج کے دوران امیرِ اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطاّر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدین اورطالبین کو مکہ پاک کی خوشبودارفضائوں سے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں قربانی کی کھالیں بھرپورطریقے سے جمع کرنے کا ذہن دیااورساتھ میں15اگست 2019ءکے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئےمکے،مدینے میں حاضری کی دعاؤں سے نوازا۔


امیرِ اہلِ سنّت اس وقت حج کی ادائیگی کے لئے مکّہ مکرّمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی پاک فضاؤں میں ہیں۔ پشاور پاکستان کے شیخ المشائخ پیر رحمت کریم صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی علالت کی خبرسننے پرامیرِ اہلِ سنّت نے غم کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعےحضرت سے ہمدردی کرتے ہوئے حضرت کے جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔