تعزیتی پیغام
امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے پچھلے
دنوں انتقال کرجانے والے مولانا یعقوب خان
قادری المعروف حاجی یعقوب کیماڑی والا، شمیم اختر صاحبہ، رشیدہ بیگم عطاریہ، رمضان
قادری اور ایک ماہ کے بچے آذان کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار فرمایا اور تمام مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے
دعائے مغفرت فرمائی اور سوگواران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
بچوں کا گُڑیا، بھالو وغیرہ سے کھیلنا کیسا؟
آج کا سوال
بچوں کا گُڑیا، بھالو وغیرہ سے کھیلنا کیسا؟
سوال:کیا بچوں کا گُڑیا،
بھالو وغیرہ سے کھیلنا جائز ہے؟
جواب:جی ہاں! بچوں کا گڑیا، بھالو
وغیرہ سے کھیلنا جائز ہے مگر انہیں تعظیم کی جگہ جیسے الماری یا شوکیس یا مچان وغیرہ پر سجا کر رکھنا ناجائز ہے کہ گھر میں رحمت
کے فرشتے نہیں آئیں گے، بس یہ الٹ پلٹ اور بے ترتیب ٹھوکروں ہی میں پڑے ہوں، انہیں
سجا کر نہ رکھا جائےاور اگر کسی نے ان چیزوں کو شوکیس وغیرہ میں سجا کر رکھا ہے تو
وہ اس سے توبہ کرے اور شوکیس وغیرہ میں ان کی جگہ خوبصورت گلدستے یا پھر کوئی ایسی
کار یا ہوائی جہاز وغیرہ رکھ لیجئے جس پر کسی جاندار کی تصویر نہ بنی ہو۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
خواب میں طلاق دینا کیسا؟
آج کا سوال
خواب میں طلاق دینا کیسا؟
سوال:اگر
کسی شخص نے اپنی بیوی کو خواب میں طَلَاق (Divorce) دے دی تو کیا طَلَاق واقِع
ہوجائے گی؟
جواب:خواب میں طَلَاق دینے سے طَلَاق نہیں ہوگی۔(حاشیہ چلپی علی تبیین الحقائق،3/34)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے دوران
امیر اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بھائیوں کو 19، 20اور 21 جولائی2019ء
بروز جمعۃ المبارک، ہفتہ اور اتوار کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی
جس پر کئی عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر لبیک کہا اور مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں۔ امیر
اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان
عاشقانِ رسول کےلئے دعا بھی فرمائی۔
قربانی کے جانور پرسُواری کرنا کیسا؟
آج کا سوال
قربانی کے جانور پرسُواری کرنا کیسا؟
سوال:کیا
قربانی کے جانور مثلاً اُونٹ(Camel) پر سُواری کرسکتے ہیں؟
جواب:قربانی
کی نیّت سے جب کوئی جانور لے لیا جائے چاہے وہ اُونٹ ہو یا گائے، بکری وغیرہ اس
پرسُواری کرنا مکروہ و ممنوع ہے۔ اگر کوئی قربانی کے جانور پر سُواری کرے تو اس کی
وجہ سے جانور میں جو کچھ کمی آئے گی اُتنی مِقدار میں صَدَقہ کرنا پڑے گا۔(ماخوذ اَز بہارِ شریعت،3/347)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
سب سے پہلے کس خاتون کے کان چھیدے گئے؟
آج کا سوال
سب سے پہلے کس
خاتون کے کان چھیدے گئے؟
سوال:سب سے پہلے کس خاتون کے کان چھیدے گئے تھے؟
جواب:سب سے
پہلے حضرتِ سیّدتنا ہاجِرہ رضی اللہ عنہا کے کان چھیدے گئے تھے اور اُسی
وقت سے عورَتوں کے کان چھیدنے کا رَواج پڑا۔(ماخوذ ازغمز عیون البصائر،3/295)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیرِ اہل سنّت کی بارگاہ میں حاضری
ذمّہ داران کا سنّتوں بھرااجتماع
عَرَفات کا میدان اور وُقوف
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
مدنی منے کی پیدائش پر مبارک باد
Dawateislami