سوال:عَرَفات کے میدان میں کس جگہ وُقوف کرنا(یعنی ٹھہرنا) افضل ہے؟ جواب:عَرَفات کا پورا میدان سوائے’’بطْنِ عُرَنہ‘‘ کے وُقوف کی جگہ ہے البتّہ جَبَلِ رحمت کے قریب وُقُوف کرنا (یعنی ٹھہرنا) افضل ہے کیونکہ ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِس کے قریب ہی وُقوف فرمایا تھا۔ ہو مجھ پہ کرم صَدْقے سلطانِ دَنا کے دِکھلا دے مَناظر مجھے عَرَفات ومنیٰ کے کہتا تھا پھر اللّٰہ مجھے حج پہ بلانا اے عازِمِ طیبہ! میں طلبگارِ دعا ہوں (وسائلِ بخشش مُرَمَّم، ص263) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد