28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
انڈونیشین عاشقانِ رسول کی دلجوئی
5 years ago
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں جمعرات اور جمعۃ المبارک کی درمیانی شب انڈونیشیا سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی سعادت پائی ، امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کو تحائف سے نوازا اور سلسلہ ٔعالیہ قادریہ میں داخل بھی فرمایا ۔ انڈونیشین اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکو اپنے ملک کی ثَقافتی ٹوپی پیش کی جسے آپ نے ان کی دلجوئی کےلئے اپنے سر پر سجائی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاریمَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دیگر اراکینِ شوریٰ بھی موجود تھے۔