
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ساؤتھ افریقن کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ویلکم کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی
پھول پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ِبن قاسم زون
میں آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شب
و روز زون مشاورت و کابینہ قائد آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے
ارسال اور کارکردگی لینےکی حوالے سے مدنی
پھول دیتے ہوئےاجتماعات اور مدنی مشوروں
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور ویب سائٹ کے لئے
تحریری کام کے حوالے سے بھی نکات بتائے ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صحرائے مدینہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس
میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں کفن دفن کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا
طریقہ سکھاتے ہوئےغسل میت سےمتعلق اسلامی
بہنوں سے سوال و جواب کئے اور درست جواب دینےپر حوصلہ افزائی بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا
طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف
کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ گرلز فیض
مدینہ نیو کراچی میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے دورۃ الحدیث شریف کی طالبات کے درمیان’’ کامیابی کیسے
حاصل ہو ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔
دورانِ بیان طالبات کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا
اور آخر میں دینی کاموں کی ذمہ دارایاں لینے کے اہداف بھی دئیے، اس کے بعد ریجن
نگران اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز کی ناظمہ اسلامی بہن سے دینی کاموں اور ہم
نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اسے سوفیصد تک لانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کیپ ٹاؤن کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ساؤتھ افریقن کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ میں بذریعہ
کال مدنی مشورہ ہو اجس میں ڈویژن اور علاقہ نگران سمیت 5 ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو رسالہ کارکردگی و جائزہ
کارکردگی کومضبوط بنانے کا ذہن دیا اور اس کی تعداد میں
اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیز ذمہ دارا سلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مِل
جُل کر دینی کاموں کو بڑھانے کاذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 کی کابینہ نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں
علاقہ نگران تا زون نگران نیز دارالسنہ
ریجن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے ماتحت کی تربیت کرنے کے حوالے سے بیان کرتےہوئے فرض علوم سیکھنے کا ذہن دیا نیزذیلی تا کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کو نماز کورس، کفن دفن کورس و تجوید قرا ٰن درست کرکے ٹیسٹ دینے کا ہدف
دیا۔
ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں نیو مسلم اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں نیو مسلم اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقن کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تین
نیو مسلم اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورس(کم و قتی نصاب) کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 ماڑی پور کابینہ
میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ
شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ شارٹ کورسز زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت اجاگر کیااوراسلامی بہنوں کو ذمہ داری لینے کاذہن دیا
جس پر فی الفور 4 اسلامی بہنوں نے ’’طہارت
ونماز درست کیجئے‘‘ کورس کے لئے امتحان دینے اور بعد از امتحان کورس
کروانے کےلئےپیش کیا جبکہ3 اسلامی بہنوں
نے شعبہ شارٹ کورسز ڈویژن و علاقہ سطح پر ذمہ داری کےلئے خود کو پیش کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ کے نئے علاقے میں علاقائی دورے کا
سلسلہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی علاقائی
دورہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت چار ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےوہاں کی مقیم اسلامی بہنوں
کو مکتبۃ المدینہ رسائل بھی بطور تحفہ پیش
کئے۔