دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن سطح غسل میت ذمہ داراسلامی بہن نے میت کو غسل دینے ، کفن پہنانے، بچھانے ،کفن کاٹنے کا عملی طریقہ بتایا اور اس کے علاوہ متفرق مدنی پھول سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ مطالعہ کرنے ، کفن دفن ٹیسٹ دینے اور اس شعبے پر اپنی خدمت پیش کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں نوبل اکیڈمی کوچنگ سینٹر میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نوبل اکیڈمی کی انچارج اسلامی بہن سے ملاقات کى اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے ماہانہ شخصیات اجتماع ميں شرکت کرنے کاذہن دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ مدنی رسائل کا تحفہ پیش کیا جس پر انہوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے کام کو مضبوط کرنے کا بہترین طریقہ بیان کیا اور مشاورتوں کی تقرریاں مکمل کرنے کےاہداف دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  برائے نیکی کی دعوت کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی مضبوط کرنے کاذہن دیتے ہوئے ماتحت اسلامی بہنوں کو وقت دینے اور انکی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


ماہنامہ فیضان مدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مئی 2021ء بروز جمعرات حیدرآباد ریجن میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوری قاری ایاز عطاری ، رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی شعبے کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریجن ذمہ داران کو سالانہ بکنگ بڑھانے کے لئے بکنگ کے اہداف دئیے اور آئندہ ماہنامہ ریجن کے مدنی مشورے میں اپنی بکنگ کے اہداف کی کارکردگی ساتھ لے کر آنے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: محمد بلال عطاری )

 


شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامع مسجد حاجیانی رضیہ عدالت روڈ حب چوکی لسبیلہ کابینہ میں شعبے کا مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی ریجن ذمہ دار اور رکن ملیر کابینہ نے شرکت کی۔

دوسری جانب کوئٹہ زون کے زونل ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے والد صاحب کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت بھی کی۔

شعبہ رابطہ بالعلما  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے جامعہ البخش کے مدرس مفتی سجاد چشتی صاحب ،مولانا امیر احمد بھوروی،مفتی سیف اللہ چشتی بندیالوی ،جامعہ اکبریہ میانوالی کے مہتمم صاحب زادہ عبدالمالک میروی چشتی صاحب ،مولانا عبدالغفور صاحب صدر مدرس جامعہ اکبریہ اور جامعہ غوثیہ واحدیہ کے مہتمم پیر منصور شاہ صاحب سے ملاقات کی ۔ مکتبۃالمدینہ کی کتب تحائف کے طور پر پیش کیں اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں تعارف کروایا۔

دوسری جانب شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن زمہ دار نے گجرات میں مولانا ظہیرالدین معظمی صاحب ناظم اعلیٰ جامعہ معظمیہ قمر العلوم سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔


شعبہ نیو نیوسوسائٹی  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مئی 2021ء بروز جمعرات ریجن کراچی ، زون ایسٹ کراچی ، کابینہ صحرائے مدینہ ، ڈویژن ٹول پلازہ میں نگران کراچی ریجن رکن شوری حاجی امین عطاری اور رکن شوری حاجی علی عطاری اور رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری نے نیوسوسائٹی مجلس، ائمہ ذمہ داران اور نگران کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں سپر ہائی وے پر نیو نیوسوسائٹی کی بڑھتی ہوئی آباد کاری میں امام صاحب کا تقرر کرنے ، انکانظام بنانے کے حوالے سے اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور تربیت فرمائی ۔ اس موقع پر صحرائے مدینہ میں محبوبانِ عطار کے مزارت پر اراکین شوری نے حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی بھی کی ۔(رپورٹ: محمد خالد عطاری نگران کابینہ )

شعبۂ تعلیم دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2021 ء بروز جمعۃ المبارک گوجرانوالہ غربی کابینہ، لدھے والا ڈویژن لدھیوالہ وڑائچ گوجرانوالہ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں امان اللہ وڑائچMPA, رانا ثاقب ۔advocate night court , مقامی چیئرمین اور پریس کلب میں صحافیوں اور دیگر اسلا بھائیوں نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔

اورنگزیب عطاری نگران کابینہ، فیصل عطاری نے دینی اور فلاحی کاموں اور بلڈ کیمپ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گوجرانوالہ زون ذمہ دار شعبہ ٔتعلیم)

شعبہ  مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2021 ء بروز جمعۃ المبارک اسلام آباد ریجن، راولپنڈی سٹی کابینہ، راولپنڈی سٹی میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ناظمین نے شرکت کی۔

ریجن زمہ دار محمد وقار عطاری نے ناظمین سے اگلے ماہ کے اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے ناظمین کی تربیت کی۔ مزید شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مدرسین کی تربیت و خود کفالت پر مدنی پھولوں سے نوازا۔ نئے مدارس کھولنے کا ذہن دیا اور اگلے ماہ کے نئے مدارس اور نئے مدرسین کا اجارہ کروانے کے اہداف لئے۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)

شعبہ رابطہ رائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میر پور خاص سوزوکی کار موٹر کے ڈیلر شپ والوں کے  شوروم پر مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور مدنی کاموں میں عملی شمولیت کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شخصیات نے سندھ کے رواج کے مطابق اجرک پہنانے کا اہتمام کیا۔(رپورٹ: عبدالرسول آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران)

شعبہ رابطہ رائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میر پور خاص کے سٹی ہوٹل میں شہر کے تاجروں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجروں کے ساتھ ساتھ معززین علاقہ نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز، روزے کی پابندی کا ذہن دیا۔ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرتے ہوئے دین کے کاموں میں اپنا حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اس موقع پر شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان)