دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام مئی 2021 ءکے آخری ہفتےمیں اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona)اور ویلنسا(Valencia) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کیے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 مئی 2021ء کو اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) و بادالونا (Badalona) میں بذریعہ واٹس اپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسپینش(Spanish) زبان میں ”نماز کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز و فرائض کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے ساتھ مزید اسلامی بہنوں کو دعوت دے کر شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  30 مئی 2021ء کو اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقے بئیر امات (Virrei Amat) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن سطح پر مقرر نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا مقصد، ان پر عمل کرنے کے طریقے اور ان پر عمل کیسے کیا جائے نیز مدنی مقصد "مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے" کے متعلق نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء  کے آخری ہفتے اسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں آرتیگاس (Artigues)، لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Snata Coloma) اور بیسوسمار (BesosMar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی ٰکردار“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی2021ءکےآخری ہفتے  یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کے مختلف علاقوں میلان(Milan)، بلونیا ( Bologna)، برکسن (Brixen)اور بریشیا( Brescia) میں آن لائن دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کا ذہن دیانیز اپنے اپنے شعبوں کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud) میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ” پیٹ کا قفل مدینہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں(Sheffield, Doncaster, Rotherham, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile Town, Whitaker, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 827 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی ٰکردار“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا بھی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان 1442ھ کے آخری عشرہ میں یوکے بریڈفورڈ (Bradford)ریجن میں پانچ مقامات پر ”کورس رمضان بخشش کا سامان“ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت سراہا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  26 تا 30 مئی 2021ء تک یوکے آئر لینڈ(Ireland) ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہکے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ءمیں یوکے لندن ریجن کےمختلف علاقوں ریڈنگ ،سلاؤ،ٹوٹنگ ،ولزڈن گرین(Willesden Green , Slough, Tooting, Reading)میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 69اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں عملی طور پرشرکت کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز غسلِ میت کا طریقہ بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کے شہروں والتھم اسٹواور الفورڈ(Walthamstow and Ilford ) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 34 اسلامی بہنوں کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔