ویسلزبراؤن ساؤتھ افریقہ میں شعبہ خدام المساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام نہایت مختصر عرصے میں جامع مسجد فیضانِ علی المرتضیٰ مسجد کی تعمیرات کا کام مکمل ہونے پر مسجد کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ مسجد کا افتتاح مفتی عبدالنبی حمیدی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے جمعہ کی نماز پڑھا کرکیا۔

مسجد سے متصل پارکنگ ایریا میں ایک پروگرام بنام ”Welcome to Islam “ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم فیضو عطاری ، نگرانِ کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ ریجن محمد عدنان عطاری مدنی، نگرانِ ویلکم کابینہ ودیگر ذمہ داران سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔

پروگرام میں تلاوت و نعت خوانی کے ساتھ ساتھ انگلش، افریقن اور مقامی زبان سوسوٹھوز میں بیانات ہوئے۔ مبلغین دعوتِ اسلامی نے کمیونٹی کے افراد میں دینِ اسلام کی خصوصیات کا بیان کیں اور انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی جس پر دینِ اسلام کی روشن تعلیمات سے متاثر ہوکرخواتین اور بچوں سمیت کم و بیش 200 افراد کلمہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔