29 مئی 2021ء کی شب مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار پروگرام مدنی مذاکرہ ملتان میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور حاجی محمد سلیم عطاری سمیت ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے بعد نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹک ٹاکرز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں سیرت مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مطالعہ کرنے اور سب کو روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم پاکستان مشاورت آفس میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ جدول و جائزہ، شعبہ کارکردگی، شعبہ فیڈبک اور دیگر شعبوں سمیت ریجن آفس میں کام کرنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو تمام شعبوں میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی اجارہ کے حوالے سے تربیت کی جبکہ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر سوالات کا سلسلہ بھی ہوا جس کے H.R ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے تسلی بخش جواب دیئے۔

ٹریننگ سیشن کے انعقاد پر پاک مشاورت آفس کی مجلس کے اراکین نے خوشی کا اظہار کیا اور اس ٹریننگ کو آفس میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے خوش آئند قرار دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حیدر آباد کے علاقے آفنڈی ٹاؤن میں حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن  کے کابینہ، ڈویژن مشاورت، نگران علاقائی مشاورت اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں گفتگو فرماتے ہوئے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانےاور بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

رکن شوریٰ نے تمام اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دھومیں مچانے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے خود بھی مدنی قافلے میں سفر کرنےاور دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت خیبر پختونخواہ کے ضلع ہری پور کی تحصیل غازی میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ فیضان سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کے افتتاح کے سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری حضرات، مقامی علمائے کرام، اہلِ علاقہ اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اسلام میں عورت کا مقام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا میں داخلہ کرواکر قرآنِ پاک کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات دلوانے کی ترغیب دلائی۔


یوکے کے شہر لندن کے علاقے لیوٹن میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت قائم جامع مسجد فیضا ن مشکل کشا میں حضرت مولانا مفتی ایوب ہزاروی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور حضرت مولانا حافظ اعجاز مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی تشریف آوری ہوئی جہاں انہیں جامعۃ المدینہ لیوٹن کے ناظم اور دیگر اسلامی بھائیوں نے خوش آمدید کہا۔ علمائے کرام کو مسجد سمیت جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروانے کے ساتھ ساتھ وہاں طلبۂ کرام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریف کیاگیا۔

اس موقع پر حضرت مولانا مفتی ایوب ہزاروی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلِ سنت ، دعوت اسلامی اور دین کی خدمت کرنے والے مبلغین کے لئے دعا بھی فرمائی۔ 


گزشتہ دنوں اکاؤنٹ آفیسر فیکٹری ایریا واپڈا محمد اشرف بسمل کی اہلیہ اور کیپٹن آرمی حافظ محمد حسیب کی والدہ کے انتقال پر نگران زون فیصل آباد عرفان مدنی   سمیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تدفین کے بعد تلقین کی ۔ سورۃ الملک کی تلاوت کے بعد دعائے خیر بھی کروائی۔ اس موقع پر ریجنل چیئرمین فیسکو سرفراز احمد ہندل، زونل چیئرمین سیکنڈ سرکل فیسکو اصغر علی گل ، ایڈیشنل سیشن جج محمد علی ، زونل انفارمیشن سیکرٹری نوید اقبال حسین ، انچارج کسٹمر سروس سینٹر میاں یوسف اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

دوسری جانب ایس ایچ او انسپکٹر فیاض ہنجراء کے قریبی عزیز نائب او ایس آئی سرگودھا چوہدری آصف ہنجراء کے بھائی کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر کثیر پولیس افسران سے ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات )

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نواب شاہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی اسلامی بہنوں سے وصول کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں حیدر آباد ریجن نگران ، ریجن شعبہ ذمہ دار و اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز تقرری مکمل کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات بلال ٹاون اور سرجانی ٹاون 4 بی میں 2 مدارس کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔

رمضان ڈونیشن کے حوالے سے بھرپور کوشیش کرنے اور ہدف پورا کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مدرسات کو تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت     گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ساوتھ زون سرجانی کابینہ تا علاقہ اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح مشاورت ذمہ دار اور کراچی ریجن کی اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے نظام کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اور اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔

نیز طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور نئے مدارس کے آغاز اور ان میں تدریس کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں یادِ رمضان اجتماع کا انعقاد ہواجس میں تقریبًا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’یاد رمضان ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور معتکف اسلامى بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینى کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


28 مئی 2021ء کو سندھ سیکرٹریٹ کا شیڈول ہوا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے عبد الرشید سولنگی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، احسان اللہ لغاری ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، رحیم اللہ بخش المانی کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، پرویز مغل سیکشن آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں ۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ، تعلیمی، تبلیغی، رفاہی اور خدمت خلق کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر سیکریٹری صاحب کو انگلش ماہنامہ فیضان مدینہ کا تحفہ دیا اورمدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے 2 ہفتے بعد وزٹ کا ارادہ ظاہر کیا۔ دیگر افسران واسٹاف کو رسائل دیئے گئے نیز ذمہ داران کو مدنی قافلے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)