لانڈھی کابینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کیلئے جگہ کا وزٹ
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 مئی 2021ء بروز ہفتہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی ، تبریز عطاری مدنی اور زون ذمہ دار وقاص عطاری
مدنی نے لانڈھی کابینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کیلئے
جگہ کا وزٹ کیا۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین کا مشورہ
مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2021ء
بروز بدھ فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسین اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔
وہ ہم میں سے نہیں ہے
(مؤلف: ابو رجب محمد آصف
عطاری مدنی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے
شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ
112 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015ء سے لیکر 2مختلف ایڈیشنز میں تقریباً30ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
ملک ایران میں ڈویژن سطح پر بذریعہ اسکا ئپ
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران میں ڈویژن
سطح پر بذریعہ اسکا ئپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں19اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”غیبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو غیبت سے بچنے اور رسالہ
نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں بِن
قاسم زون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا زون ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ ہدف تقرری کا فالواپ کیا اور گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کی ڈیٹا انٹری
اور گھریلو صدقہ بکس لگوانے کے اہداف دیتے ہوئے مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔
تنزانیہ
دارالسّلام میں ا نگلش زبان میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ
دارالسّلام میں ا نگلش زبان میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش
کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری
شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن
زون کی بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات میں دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں
زون مشاورت فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی
حلقہ کے اختتام پر شعبہ ذمہ دار اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے دینی
کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئےاور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو اپنے ڈونیشن بر وقت فنانس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروانے کا ذہن
دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں چنیوٹ کابینہ کی عثمان آباد ڈویژن میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس
میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ قبر کی پہلی رات ‘‘کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو قبر کی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشہ
دنوں پاکستان سطح ڈونیشن
بکس ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراور زون
ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شعبہ
میں کام کرنے کےتمام لوازمات کے حوالے سےنکات بتائےاور شعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ
دارالسّلام میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں27
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ
لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
فیصل آباد ریجن
اور اسلام آباد ر ریجن کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد
دعوت ِاسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے تحت گزشتہ
دنوں فیصل آباد ریجن اور اسلام آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے
کاانعقاد ہواجس میں ریجن تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقائی دورہ ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ ڈویژن دینی حلقے پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی کا فالواَپ کیا اور ذمہ دار کا تقرر کرنے کاذہن
دیا نیزمذید شعبہ میں بہتری لانےکے حوالے سے اہم نکات بتائے۔