میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، خیبر پختونخواہ، لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری  نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کے ہمراہ تیمر گرہ پریس کلب میں امجد صدر پریس کلب، نواب باچہ نائب صدر، سینئر صحافی حنیف اللہ، سینئر صحافی رحیم اللہ اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور شعبہ FGRF کا تعارف کا تعارف دیا۔ آخر میں فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، ایبٹ آباد میں سینئر صحافی و کالم نگار گوہر علی گوہر سے ان کے بھائی کے انتقال پر رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور رکن پشاور زون محمد معطر علی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے  تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعائے مغفرت کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، ایبٹ آباد و بونیر پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر نوید صاحب اور ضلع بونیر پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا آئندہ ہفتے کو وزٹ کرنے اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کرنے کی دعوت دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، مالاکنڈ ڈویژن بٹ خیلہ کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد سمیت شاہ فیصل افغانی صدر پریس  کلب چکدرہ ، جاوید الرحمان جنرل سیکرٹری چکدرہ پریس کلب ، اسرار خان ممبر چکدرہ پریس کلب ، ہاشمی چیئرمین کبل پریس کلب ، جمعہ رحمن افگار چیئرمین بٹ خیلہ پریس کلب ، خان اکبرسوات کوھستان یونین آف جرنلسٹس ، افضل شاہ باچا چیرمین خوارہ خیلہ پریس کلب ، سینئر صحافی قوت خان کلام، حلیم اسدممبر تیمرگرہ پریس کلب اور ظاہر شاہ سابق صدر پریس کلب شانگلہ نے شرکت کی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ رکن لاہور یجن محمد عثمان عطاری اور پشاور زون ذمہ دار محمد معطر علی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے صحافیوں سے ملاقاتیں کی ۔ دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کا تعارف دیا اور فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

شعبہ ٔ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، پشاور زون سوات یونیورسٹی-KPK میں نگرانِ مجلس عبد الوہاب عطاری اور ریجن ذمہ دار ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری نےوائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ریجنل ہیڈ آفس کے وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہِ تعلیم، پشاور زون لاہور ریجن)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام مئی 2021 ءکے آخری ہفتےمیں اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona)اور ویلنسا(Valencia) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کیے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 مئی 2021ء کو اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) و بادالونا (Badalona) میں بذریعہ واٹس اپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسپینش(Spanish) زبان میں ”نماز کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز و فرائض کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے ساتھ مزید اسلامی بہنوں کو دعوت دے کر شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  30 مئی 2021ء کو اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقے بئیر امات (Virrei Amat) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن سطح پر مقرر نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا مقصد، ان پر عمل کرنے کے طریقے اور ان پر عمل کیسے کیا جائے نیز مدنی مقصد "مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے" کے متعلق نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء  کے آخری ہفتے اسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں آرتیگاس (Artigues)، لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Snata Coloma) اور بیسوسمار (BesosMar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی ٰکردار“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی2021ءکےآخری ہفتے  یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کے مختلف علاقوں میلان(Milan)، بلونیا ( Bologna)، برکسن (Brixen)اور بریشیا( Brescia) میں آن لائن دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کا ذہن دیانیز اپنے اپنے شعبوں کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud) میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ” پیٹ کا قفل مدینہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں(Sheffield, Doncaster, Rotherham, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile Town, Whitaker, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 827 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی ٰکردار“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا بھی کی گئی۔