9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے
سرجانی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس
میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ، ڈویژن
و علاقہ مشاورتوں اور مدرسات نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح اور ریجن سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اسلامی
بہنوں کو جدول پر عمل کرنے اور تجوید درست
کرنے کے لئےناظرہ کورس کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی آخر میں حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے۔