دعوت ِاسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی ۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو ڈونیشن جمع کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ، نیزجدول پر عمل کرنے کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے ساتھ ساتھ جن اسلامی بہنوں کے کے ٹیسٹ نہیں ہوئے ان کے اور طالبات کے ٹیسٹ دلوا کر نئے درجوں کا آغاز کرنے کا ذہن دیا آخر میں مدرسات کواس کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔