1 ذوالقعدۃ الحرام, 1447 ہجری
بہاولپور، پنجاب:
حال ہی
میں RPO بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ خان پور کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری سے ہوئی ۔
وزٹ کے دوران غازی محمد صلاح الدین کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر مشتمل
ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا نیز انہیں مکتبہ المدینہ کی مختلف کُتُب تحفے میں دی گئی۔
اس وزٹ کا مقصد دینی و فلاحی کاموں کو فروغ دینا
اور شخصیات کے مابین رابطہ قائم کرنا تھا تاکہ دین کی خدمت کو مزید مؤثر بنایا جا
سکے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami