بلیو ایریا(Blue Area)، اسلام آبادمیں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی عمرہ کی مبارک باد دینے کے سلسلے میں معروف تاجر سید سادات حسین شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں اسلام آباد کے صوبائی ذمہ دار اطہر اشتیاق عطاری اور اسلام آباد مشاورت کے نگران مولانا بابر عطاری مدنی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ذمہ داران نے بلیو ایریا، اسلام آباد میں اسلامک سینٹر کے قیام کے لئے لی گئی جگہ کا وزٹ کیا جہاں تاجران کو قرآنِ پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف دینی کورسز کے ذریعے سیکھنے سکھانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس سینٹر کا مقصد تاجران اور عوام الناس کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے تاکہ دینی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)