ڈیرہ غازی خان و راجن پور کے ڈسٹرکٹ  اور تحصیل ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 11 اپریل 2026ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ، جمال سرور کالونی، ڈیرہ غازی خان میں شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

اس ماہانہ مدنی مشورے کا مقصد تاجران کے شعبہ میں فعالیت کو مزید بہتر بنانا اور ذمہ داران کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا تھا نیز نگران شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران کے ہمراہ چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار پنجاب خوشی محمد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار غلام یاسین نے بھی شرکت کی جبکہ تمام ذمہ داران نے اپنے شعبوں میں ترقی اور ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: دانیال عطاری، آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)