12 اپریل 2026ء بروز اتوار ظہر تا عصر کے درمیان دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

نگرانِ شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی نے تاجران میں دینی کام کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی اور آئندہ کے لئے اہم اہداف بھی مقرر کئے نیز نگرانِ شعبہ نے تاجران میں احکام قربانی و فرض علوم کا کورس کروانے اور ایصال ثواب اجتماعات کا انعقاد کرنےکی ترغیب دلائی تاکہ دینی خدمات کو عام کیا جا سکے۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار ان اسلام آباد اطہر اشتیاق عطاری اور خوشی محمد عطاری بھی موجود تھے ۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مدنی مشورے میں دینی و فلاحی کاموں میں مزید بہتری لانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)