مسلمانوں پر اللہ پاک کے کئی انعامات ہیں۔ ان میں سے قرآن مجید بھی مسلمانوں پر کسی انعام سے کم نہیں۔ قرآن مجید تمام کتابوں سے افضل ہے جو کہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازل کی گئی۔ اس میں ایسے اعمال بیان کیے ہیں کہ جن کو بجالانے سے دنیا و آخرت کی کامیابی حصہ بنے گی۔ ان میں سے 10 آیات پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں جن پر عمل کرنے سے کامیابی کی بشارت ہے۔خالق کائنات ارشاد فرماتا ہے:

(1) اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْۙ-اَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللّٰهِؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ(۲۰)ترجمۂ کنزالعرفان: وہ جنہوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اللہ کے نزدیک ان کا بہت بڑا درجہ ہے اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔(پ 10،توبہ:20)

(2) وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ (۵۲) ترجمۂ کنزالعرفان: اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اوراس (کی نافرمانی) سے ڈرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔(پ 18،نور:52)تفسیر صراط الجنان میں ہے اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو فرائض میں اللہ پاک کی اور سُنّتوں میں اس کے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت کرے اور ماضی میں اللہ پاک کی ہونے والی نافرمانیوں کے بارے میں اللہ پاک سے ڈرے اور آئندہ کے لئے پرہیز گاری اختیار کرے تو ایسے لوگ ہی کامیاب ہیں۔

(3)فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ٘-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۳۸)ترجمۂ کنزالعرفان: تو رشتے دار کو ا س کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو الله کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔(پ 21،روم:38)

(4) قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۴)ترجمۂ کنزالعرفان: بیشک جس نے خود کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگا۔۔(پ 30 ، اعلیٰ :(14تفسیر صراط الجنان: میں اس آیت میں لفظ ’’ تَزَكّٰى‘‘ کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد خود کو کفر و شرک اور گناہوں سے پاک کرنا ہے ۔دوسرا قول یہ ہے کہ اس سے مراد نماز کے لئے طہارت حاصل کرنا ہے۔ تیسرا قول یہ ہے کہ اس سے زکوٰۃ ادا کر کے مال کو پاک کرنا مراد ہے۔

(5) اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ(۳۱)ترجمۂ کنزالعرفان: بیشک ڈر والوں کے لئے کامیابی کی جگہ ہے ۔( پ 30 ، النبا:31)تفسیر صراط الجنان میں ہے کہ وہ لوگ جو کفر اور برے اعمال سے بچتے ، اور اللہ پاک سے ڈرتے ہیں ان کے لئے جنت میں کامیابی کی جگہ ہے۔

(6)وَ  لْتَكُنْ  مِّنْكُمْ  اُمَّةٌ  یَّدْعُوْنَ  اِلَى  الْخَیْرِ  وَ  یَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  یَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِؕ-وَ  اُولٰٓىٕكَ  هُمُ  الْمُفْلِحُوْنَ(۱۰۴ترجمۂ کنز العرفان: اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری بات سے منع کریں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔(پ 4، اٰلِ عمران :104)

(7) قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱)ترجمۂ کنزالعرفان: بے شک ایمان والے کامیاب ہو گئے۔ (پ 18، المؤمنون:1) تفسیر صراط الجنان میں اس آیت میں ایمان والوں کو بشارت دی گئی ہے کہ بے شک وہ اللہ پاک کے فضل سے اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے اور ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہو کر ہر ناپسندیدہ چیز سے نجات پاجائیں گے۔

(8) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنزالعرفان: اے ایمان والو!رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور اچھے کام کرو اس امید پر کہ تم فلاح پاجاؤ۔ (پ17،الحج:77) نوٹ:یہ آیتِ سجدہ ہےاورآیتِ سجدہ پڑھنےیاسننےسےسجدہ واجب ہوجاتاہے ۔

(9) وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۱۰)ترجمۂ کنزالعرفان: اور اللہ کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔ (پ 28،جمعہ:10)

(10)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۹۰)ترجمۂ کنز العرفان: اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور قسمت معلوم کرنے کے تیر ناپاک شیطانی کام ہی ہیں تو ان سے بچتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔(پ 7،مائدہ:90)