1 ذوالقعدۃ الحرام, 1447 ہجری
ڈسٹرکٹ چکوال، پنجاب میں اسلامی بہنوں کے مدنی
مرکز فیضان صحابیات کا افتتاح
Fri, 17 Apr , 2026
2 days ago
5 اپریل 2026ء کو ڈسٹرکٹ چکوال، پنجاب میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز”فیضان صحابیات“ کا افتتاح کیا
گیا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائی سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ
دار محمد اقبال عطاری نے فیضانِ صحابیات کی آبادکاری اور اس کے مقاصد کے بارے میں اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی عطاری شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami