اللہ پاک نے انسانوں کوپیدافرمایا تاکہ وہ اس کی عبادت کریں،اس کی وحدانیت کا اقرار کریں، اس کی اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حکم کی پیروی کریں اور نیک اعمال کر کے حقیقی کامیابی (یعنی اللہ پاک کی رضا و جنت) حاصل کریں اور بُرے اعمال سے بچ کر ہمیشہ کی ذلت (یعنی اللہ پاک کی ناراضی و جہنم) سے نجات پائیں۔ فلاح و کامیابی پانے والے مختلف اعمال قراٰنِ کریم میں بیان فرمائے گئے ہیں ان میں سے 10 پیشِ خدمت ہیں:

(1)اللہ اور رسول کی فرماں برداری: فلاح و کامیابی دلانے والے اعمال میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہر حکم کی پیروی کی جائے۔ جیسا کہ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں ارشاد فرمایا:﴿یُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ وَیَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا(۷۱)﴾ ترجمۂ کنزالایمان:اور جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اس نے بڑی کامیابی پائی۔(پ22،الاحزاب:71)

(2)توبہ کرنا:اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کرنا بھی کامیابی دلانے والا عمل ہے جیسا کہ اللہ پاک کا فرمان ہے:﴿وَتُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۱)﴾ترجمۂ کنز العرفان: اور اے مسلمانو! تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔ (پ18، النور 31)

(3)خشوع و خضوع سےنماز ادا کرنا: نماز میں خشوع و خضوع پیدا کرنا بھی کامیابی دلانے والے اعمال میں سے ہیں۔ جیسا کہ اللہ پاک نے فرمایا:﴿الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲)﴾ترجمۂ کنزالعرفان:جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔(پ18، المؤمنون:2)

(4)فضول باتوں سے منہ پھیرنا: فضول اور بے ہودہ باتوں سے پرہیز کرنا بھی کامیابی و فلاح دلانے والا عمل ہے۔ جیسا کہ اللہ پاک نے قراٰنِ مجید میں فرمایا:﴿وَالَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)﴾ترجمۂ کنزالعرفان:اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔ (پ18، المؤمنون:3)

(5)زکوٰۃ ادا کرنا:کامیابی دلانے والا ایک عمل زکوٰۃ ادا کرنا بھی بیان کیا گیا۔قراٰنِ پاک میں ہے:﴿وَالَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴)ترجمۂ کنزالعرفان: اور وہ جو زکوٰۃ دینے کا کام کرنے والے ہیں۔ (پ18، المؤمنون:4)

(6)شرمگاہ کی حفاظت کرنا:شرمگاہ کی حفاظت کرنا کامیابی دلانے والا عمل ہے۔ جیسا کہ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:﴿وَالَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵)ترجمۂ کنزالعرفان: اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔(پ18، المؤمنون:5)

(8،7)امانتوں خیانت نہ کرنا اور وعدے پورے کرنا:فلاح و کامیابی دلانے والے اعمال میں سے دو یہ بھی ہیں۔امانت میں خیانت نہ کرنا اور وعدے کو پورا کرنا۔ اللہ پاک نے فرمایا: ﴿وَالَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ(۸)ترجمۂ کنز العرفان: اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کی رعایت کرنے والے ہیں۔(پ18، المؤمنون:8)

(9)نمازوں کی محافظت کرنا:پانچوں نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنا اور ان پر محافظت اختیار کرنا آخرت میں کامیابی پانے کا سب سے بہترین عمل ہے۔جیسا کہ اللہ پاک نے فرمایا:﴿وَالَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ(۹)﴾ترجمۂ کنزالعرفان: اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔(پ18، المؤمنون:9)

(10)نفس کو مذموم صفات سے پاک کرنا:نفس کو مذموم صفات جیسے تکبر، ریاکاری،بغض و حسد اور دنیا کی محبت وغیرہ سے پاک کرنا اُخروی کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:﴿قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ(۱۴)﴾ ترجمۂ کنزالعرفان: بیشک جس نے خود کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگا۔(پ30، اعلیٰ:14)

اللہ پاک ہمیں ان سب اعمال کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں حقیقی فلاح و کامیابی نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


9 مئی 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر ڈجکوٹ میں واقع رسالیوالا ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقائی سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن محمد ذیشان عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرنے کے متعلق ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ ڈویژن نگران نے ذمہ داران کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحقیقی اور علمی شعبے المدینۃ العلمیہ کے تحت 9 مئی 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم برانچ میں ذیلی شعبے شب و روز کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی ویب سائٹ کےحوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز شعبے میں ترقی کے لئے مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگیوں کا فالواپ لیا اور مزید احسن انداز میں شعبے کے کام کو کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی ہر ماہ مختلف موضوعات پر مضامین لکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ دنوں ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی سجاد احمد صدیقی، controller PTV محمد عمران صدیقی اور جنرل کونسلر شوکت صدیقی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے پتوکی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’وفات کے بعد والدین کے حقوق کیا ہیں؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔اس موقع پر مفتی رمضان سیالوی صاحب (خطیب داتا دربار لاہور) بھی موجود تھے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 مئی2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہرپتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی ذمہ داران(جن میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری،تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی ) اور سرپرستوں سمیت مختلف شخصیات  نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دینی ادارے بنانے کی اہمیت و ضرورت بیان کی۔

اس موقع پر مفتی محمد رمضان سیالوی صاحب(خطیب داتا دربار لاہور) کی بھی تشریف آوری ہوئی، اس دوران انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پتوکی میں قائم  فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت نگران ڈویژن مشاورت مولانا نصیر عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ جات کے لئے ہونے والے عطیات میں اپنا ہدف پورا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلوں اور 6 مئی 2022ء کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے افتتاح معاملات کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

واضح رہے اس افتتاح کے موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 مئی 2022ء بروز پیر ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم  وکلاء بار ایسوسی ایشن میں عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر سینئر و جونیئر وکلا کی شرکت رہی۔

دورانِ سیشن رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اسلام میں حقوق العباد کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں بذریعہ انٹر نیٹ میٹنگ ہوئی جس میں بھنبھور ڈویژن کے نگران، ڈسٹرکٹ نگران اور مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اب تک ہونے والی عطیات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور 13 مئی 2022ء کوسفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاریوں کے حوالے سےگفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو 20 مئی 2022ء کو انٹیر ئیر سندھ سے بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کروانے کے متعلق اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


  دعوتِ اسلامی کی جانب سے 7 مئی2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر خیبر پختونخواہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بنوں شہر کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی دینا ‘‘ اس موضوع پر مبنی سنتوں بھرا بیان کیا، دوران بیان دینی کاموں میں آنے والے مسائل پر صبر کر کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کی اہمیت بیان کر کے اس کی کارکردگی بڑھانےاور مبلغات و معلمات بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگانے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر ان کا حل بتایا گیا۔آخر میں مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح 8مئی 2022ء بروز اتوار پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کوہاٹ شہر کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   6 مئی 2022ء بروز جمعہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے علاقے ڈیرہ سٹی میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف بیان کر کے سنتوں بھرے اجتماع و دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات خواتین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   6 مئی 2022ء بروز جمعہ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانیاں ‘‘ پر مبنی سنتوں بھرا بیان کیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول، ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے، ماتحتوں سے وصول کرنے اور مدنی مشوروں میں پابندی سے شرکت کرنےنیز 8 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور درس و بیان کے حلقے لگانے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ دینی کاموں کے لئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔


5 مئی 2022 بروز جمعرات اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت یوکے میں ماہانہ مدنی مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ ہوا جس میں7 ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاح اعمال کے 2022ءTarget کو achieve کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی نیز اس شعبے کے کام کو مزید بڑھانے اور کارکردگی کا follow up رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ اس کے بعد اجتماع پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنانے پر نکات بتائے۔اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ذمہ داران کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔

مزید اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بالغات میں جاکر طالبات اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیاجائے اس کا ہدف دیا۔