تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک، دعوتِ اسلامی کے بانی شیخِ طریقت، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی شخصیت علمی و روحانی حوالے سے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ آپ کی تحریریں اور خطوط مریدین، معتقدین اور عام مسلمانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔

امیرِ اہل سنت کا اندازِ تحریر نہایت سادہ اور دل نشین ہے جو براہِ راست دل پر اثر کرتا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے آغاز اور امیرِ اہل سنت کی جدوجہد کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ روزمرہ زندگی میں نیکیوں پر استقامت پانے کے عملی طریقے سیکھنے کو ملتے ہیں۔

سال 2022ء میں سفرِ مدینہ کے دوران شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے”مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین “ کے نام مختلف مدنی پھول اپنے قلم سے تحریر فرمائے تھے جنہیں بعد میں یکجاں کرکے”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“نے عاشقان رسول کی رہنمائی کے لئے 34 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ بنام تحریراتِ عطار تیار کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو یہ رسالہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربّ کریم! جو کوئی 34 صفحات کا رسالہ تحریراتِ عطار پڑھ یا سن لے اُسے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت عطا فرما اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download