دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ میں بچوں کے لئے انگلش کورس بنام Bless mawlid کا انعقاد کیا گیا جس میں 45 بچوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں بچوں کو پیارے آقا مصطفیٰﷺ کی ولادت اور ان کی سیرت نیز سرکار ﷺ کی زندگی کے واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں 


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے  کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننےوالوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل “پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی ۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار 491 اسلامی بہنوں نے رسا لہ ”فیضانِ امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جس میں اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے  ٹیلی تھون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا  ٹیلی فون کے ذریعے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو نئے اہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ٹیلی فون کے ذریعے پرٹیوریا(Pretoria )کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو نئے اہداف دیئے اور مختلف شعبوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہین دیا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں دو مقامات پر محافل میلاد کا انعقاد ہوا جن میں 132 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”شان مصطفیٰ ْﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور محافل میلاد میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا  جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے متعلق ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کےلئے کس طرح کوشش کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden )میں آن لائن ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے” شانِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مصطفیٰ کریمﷺ کی شان و معجزات قراٰن وحدیث کی روشنی میں بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی آگاہی فراہم کرتے ہوے اس کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اس تربیتی اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کی اور وہاں پر شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت میں اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  اسپین کی کابینہ نگران اسلامی بہن کا بادالونا(Badalona)کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جو7 نومبر 2021ء کو ہونے جارہا ہے اس کے نکات سمجھائے اور خوب خوب دین کی خدمت کرنے کےلئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام اسپین کے ڈویژن بارسلوناکے علاقے ہسپیتالیت(Hospitalet) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا مقصداور ان پر عمل کرنے کے طریقے پر بریف کرتے ہوے ان کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی۔