عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات آڈیٹوریم ہال ڈسٹرکٹ بار قصور میں وکلاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر وکلا حضرات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغاز کیا اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے وکلا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ لاہور ذمہ دار عظیم عطاری نے حاجی رفیق عطاری (پنجاب سطح کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات پولیس ذمہ دار) اور ڈسٹرکٹ لاہور ذمہ دار پولیس کے ہمراہ میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں ذمہ داران نے اجتماعِ میلاد کے حوالے سے پولیس افسران کو دعوت دینے اور انہیں اجتماعِ میلاد میں شرکت کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن،سرکل آفس اور ایس پیز کے دفاتر میں اجتماعِ میلاد منعقدکرنے پر چند اہداف طے کئے۔

(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی عاصم عباسی سیکرٹری ٹو کمشنر ہزارہ سے ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ایچ او واجد سے ملاقات کی اور اُن کی تیمار دارئی کرتے ہوئے صحتیابی کی دعا کروائی جس پر انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِا ہتمام میونسپل کارپوریشن حافظ آباد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے اجتماعِ پاک کاآغاز کیا جبکہ ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان ڈسٹرکٹ نگران نے عاشقانِ رسول کو بھر پور انداز میں عیدِ میلاد النبی ﷺ منانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں میونسپل کارپوریشن جلالپور بھٹیاں میں مقابلہ حسنِ قرأت اور محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے حصہ لیا اور کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک سے محفلِ نعت کا آغاز کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکارﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ تحصیل مولانا ڈاکٹر محمد آصف عطاری نے ”سیرتِ مصطفی ﷺ“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا۔

محفلِ نعت کے اختتام پر ذمہ داران نے وہاں موجود سرکاری آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد کے روٹس کی صفائی اور انتظامات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈی پی او دفتر گجرات میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری، ڈی پی او سیّد غضنفر علی، ڈی ایس پی رانا آصف، ڈی ایس پی محمد ریاض اور تمام ڈسٹرکٹ کے ایس ایچ او سمیت پولیس کے دیگر جوانوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس کانفرنس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود آفیسرز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

ڈی پی او نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ڈی پی او سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ بھر کے 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی قاری محمد ایاز عطاری اور حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے عاشقانِ رسول سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزلیا اور دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

مزید نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ اراکینِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:علی حسن عطاری صوبہ سندھ شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مختلف شخصیات جن میں میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومرو، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سلیم رضا، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ راشد رؤوف، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ایکس سی این بہروز خان اور ایکس سی این بی اینڈ آر سمیت دیگر افسران کو کورنگی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعِ میلاد کے گراؤنڈ نیز جلوسِ میلاد گزرنے کی شاہراہوں کے انتظامات کا وزٹ کروایا۔

دوسری جانب این اے ابوبکر اور ایم پی اے غلام جیلانی نے ذمہ داران کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز فیضان بغداد کا دورہ کیااور وہاں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ بعدازاں این اے ابوبکر اور ایم پی اے غلام جیلانی نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق اور مختیار کار احمد میمن کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مولانا مہروز عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں مختلف اہداف طے کئے گئے جن میں بعض یہ ہیں:

1:شعبہ ائمہ مساجد کے تحت ماہِ اکتوبر میں 313 کی بکنگ کا ہدف طے کیا گیا۔

2:روزانہ کی بنیاد پر شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کم و بیش 3 اسلامی بھائیوں سے بکنگ کے حوالے سے رابطہ کریں گے۔

3:شعبہ ائمہ مساجد کے مدنی مشوروں میں مولانا مہروز عطاری مدنی کا بیان رکھا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اکتوبر 2022ء بروز منگل عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ایک ہاسٹل میں اجتماعِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی انجینئر احمد حماد عطاری نے”صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ کا اندازِ عشقِ مصطفٰی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں درود و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:حسن علی عطاری، یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابیناافراد) کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام شیخوپورہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے رکنِ شوریٰ کے بیان کی ترجمانی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت   تھانہ سلانوالی میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی بھی کی۔اس اجتماع میں ایس ایچ او سلانوالی اقرار حسین ودیگر تفتیشی افسران ، محرر اسٹاف اور جوانوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا ئے اجتماع کو سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی اور اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں دعا و صلاۃ و سلام کے ساتھ اختتام ہوا۔(رپورٹ: تحصیل سلانوالی/ڈسٹرکٹ سرگودھا، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)