پچھلے دنوں پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے کوٹ مٹھن شریف کے ولی عہدو سجادہ نشین خواجہ عامر فرید کوریجہ صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار انعام عطاری نے سجادہ نشین کو مزاراتِ اولیاء پر آنے والے عاشقانِ رسول میں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین سے 1 ، 2، 3 نومبر 2022ء بمطابق 7، 8، 9 ربیع الآخر کو ہونے والے عرسِ خواجہ غلام فرید علیہ الرحمۃ کے موقع پر دینی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار نے سجادہ نشین کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور وہاں کے امام و خطیب سے ملاقات کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 9 اکتوبر 2022ء بروز اتوار عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر  نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں جلوسِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

جلوسِ میلاد کے اختتام پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے علاقے شادمان میں قائم جامع مسجد خضریٰ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں جلوسِ میلاد کے عاشقانِ رسول سمیت نمازی حضرات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کی اہمیت بتائی اور انہیں اپنے علاقوں میں غسلِ میت میں شریک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن فن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں قائم کلاتھ مارکیٹ برانچ میں حیدرآباد سٹی کے تمام ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بالخصوص حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے نگران حاجی سہیل رضا عطاری نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں حاجی سہیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی نیز ربیع الاول کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے ”پڑوسی کے حقوق“ کے موضوع پر ذمہ داران کی تربیت کی اور ساتھ ہی برانچ کے اطراف میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور چوک درس دینے کے حوالے سے کلام کیا اس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں واقع گیسٹ پوسٹنگ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دفتر کے عملے نے شرکت کی۔

شعبے کے تحت فیصل آبا دکے میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے حلقے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل کروایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سرکارِ نامدار، وجۂ تخلیقِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں 12 ربیع الاول کو دنیا بھر کے عاشقانِ رسول ”مرحبایا مصطفیٰ ﷺ“ کے نعروں کے ساتھ جلوسِ میلاد میں شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 9 اکتوبر 2022ء بروز اتوار ریلوے اسٹیشن لاہور سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کثیر عاشقانِ رسول کے ہمراہ جلوسِ میلاد میں شرکت کی جس کا اختتام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کے مزار شریف پر ہوا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  میونسپل کمیٹی گوجرہ میں سیرت النبی ﷺ کانفرس کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ یاسر رضوان، چیف آفیسر گوجرہ اشتیاق گوندل اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بتایا اور آپ علیہ السلام کی فرامین پر عمل پیرا ہونے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ساتھ شرکا کو اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے’’ صبح بہاراں‘‘ نامی رسالے تقسیم کئے۔(رپورٹ: تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں  اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھیرہ شریف میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں محمد ابراہیم ارباب،سید یاسر محمود گیلانی، میاں نعیم الدین الازہری ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شر کت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل بھیرہ شریف ، ڈسٹرکٹ سرگودھا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت  تھانہ کینٹ سرگودھا میں اجتماع میلاد ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ سرگودھا چوہدری ذیشان اقبال پڑھیار،ایس ایچ او تھانہ ساجد شہیر، ملک محمد نسیم خان،ایس ایچ او فیکٹری ایریا جواد حسین گل ودیگر تفتیشی افسران کی شرکت ہوئی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ’’نبی پاک ﷺ کی سیرت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتما ع میں آنے کا ذہن دیا نیز بالخصوص اس موقع پر انہیں 12ویں شریف کے اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت دی اور آخر میں ملک و قوم کی ترقی کے لئے دعائے خیر کروائی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس حافظ آباد میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں پولیس ڈیپارٹ سے متعلق اتھارٹی پرسنز نے شرکت کی ۔

محفل میلاد میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے ’’سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سیرت رسول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا ا ظہار کیا۔(رپورٹ: مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


6  اکتوبر 2022ء کو کمشنر کراچی اقبال میمن نے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت لگائے گئے کورنگی متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق جتوئی، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد، سی پی ایل سی چیف زبیر، حمزہ ڈی ایچ او، ڈاکٹر عبدالحی کھوسو، ڈی ایس پی کورنگی اسلم جویا، ڈی ایس پی لانڈھی ملک نواز، سی ای او اپیرل زون زائد حمید ) نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کیمپ ذمہ دار نے شخصیات کو سیلاب زدگان کے لئے جو امداد کی گئی اس حوالے سے انہیں بریفنگ دی اور اس سلسلے میں آئندہ دنوں کی پلاننگ بھی بتائی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔

اس کے علاوہ کمشنر صاحب نے اپری سیشن لیٹر پیش کیا ۔ دوران گفتگو کمشنر صاحب اور زبیر صاحب کو ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضان مدینہ آنے کی دعوت بھی پیش کی۔

٭دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ اور میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومرو سے ماہ میلاد کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع کے دوران مختلف شہروں سے آئی ہوئی شخصیات  سے شعبہ ایف جی آر ایف پلانٹیشن پاکستان کے نگران حاجی محمد الطاف عطاری اور کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران نے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کیا نیز ان میں نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل ڈاکو مینٹری پریزنٹیشن دکھائی جس پر شخصیات نے اظہار مسرت کیا۔بعدازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بھی شخصیات سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے شخصیات کو تربیتی مدنی پھول دیئے، کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے اور ان سب کے لئے دعائے خیر کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے جلوس میلاد اور اجتماع میلاد کے سلسلے میں دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹ سے متعلق افراد سے ملاقات کرکے گاڑیوں کی بکنگ کروائی۔

اس کے علاوہ ڈی ایم سی آفس میں جلوس میلاد کے سلسلے میں میٹنگ کی اور اس کے بعد ڈپٹی کمشنر ویسٹ غلام قادر تالپور ، ایکس سی این حسن شیخ سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد اویس رضا عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)