10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 11 اکتوبر
2022 بروز منگل یو ای ٹی لاہور (یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ
ٹیکنالوجی، لاہور) کے اسٹوڈنٹس کے درمیان میلاد اجتماع منعقد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے ”معجزاتِ مصطفٰی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نبی آخر الزمان ﷺ کی شان و عظمت کے
بارے میں شرکا کو بتایا۔
بعدِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درود و سلام پڑھا اور رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی۔(رپورٹ:حسن علی عطاری یونیورسٹی
نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)