تحصیل پتوکی کے نواحی گاؤں جمبر کی جامع مسجد صدیق اکبر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 19 اکتوبر 2022ء بروز بدھ سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری اورتحصیل نگران محمد دانش تفسیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجتماع میں شریک خوش نصیب عاشقانِ رسول نےذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ تہجد کی نماز ادا کی اور نفلی روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔

بعد نمازِ فجر تحصیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نئے ذمہ داران کی تقرری کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ بوائز حافظ آباد میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں طلبائے کرام اور اساتذائے کرام نے شرکت کی ۔

تربیتی سیشن میں سید فضیل رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور مدنی مرکز کے طریقہ کار کو فالو کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔ بعدازاں جامعۃ المدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ترقی کےلئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حافظ آباد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہواجس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی، محمد عثمان چیمہ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جاوید اقبال سمیت الیکشن کمیشن کے اراکین، ایکسائز اور فوڈ اتھارٹی تینوں محکموں کے اسٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

محفل نعت میں UK کے ذمہ دار سید فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز دوران بیان دعوت اسلامی کےعالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی بتایا۔ بالخصوص UK میں دعوت اسلامی کی خدمات کے متعلق تفصیل سے معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا جس پر افسران بہت متاثر ہوئے اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


19 اکتوبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی کے تحت سکھر فیضان مدینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور طلبہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ونگران مجلس حکیم حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کرام کو اچھی صحت رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز جامعات المدینہ و مدارس المدینہ میں لگنے والے فری طبی کیمپس سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ طلبا کی جانب سے صحت سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے علاقے میر پور کے  مقامی کمیونٹی ہال میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”تلاوت قرآن کی فضیلت و اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم کے زیر اہتمام  سکھر فیضان مدینہ میں ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ طے پایا جس میں نگران مجلس برائےحکیم محمد حسان عطاری اور ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری نے تربیت کی۔

اس موقع نگران اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ میں فری طبی کیمپ لگانے، اطباء کے درمیان اجتماعات منعقد کرنے اور ان کے درمیان مدنی حلقے منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا نیز اس کی بھر پور کارکردگی فل کرنے کا ہدف بھی دیا جس پر ذمہ داران نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: صوبائی ذمہ دار محسن مدنی صوبہ سندھ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 اکتوبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی سید پور نیلفماری میں قائم دار المدینہ میں تشریف آوری ہوئی جہاں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سےملاقات بھی کی۔


بنگلہ دیش کے شہر سید پور کے ریلوے گراؤنڈ میں 12 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد رکن مشاورت و نگران راج شاہی ڈویژن ارمان عطاری نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”دیدار ِمصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اجتماع میلاد میں جشن ولادت کے حوالے سے کلام بھی پڑھا گیا جبکہ عاشقان رسول کی جانب سے لگائے جانے والے ”مرحبا یا مصطفٰےﷺ“ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔


10 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذۂ کرام اور ناظمین کی بھی شرکت ہوئی۔

خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں طلبائے کرام نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سےملاقات بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 09 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے جمعیۃ الفلاح عید گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اطراف کے علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد و عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ جشن ولادت کی مناسبت سے کلام بھی پڑھے گئے۔

خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”معجزات مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آمد مصطفٰے ﷺ کے حوالےسے نعرے بھی لگائے۔ اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام پر ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2022ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈھاکہ ڈویژن مشاورت اور ڈھاکہ کے دیگر علاقوں سے وارڈ نگران اور تھانہ نگران سمیت دیگر ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئےجبکہ نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری اور اراکین مشاورت بھی موجود تھے۔

خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی 12 دینی کام اور مختلف امور پر رہنمائی کی۔جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جبکہ ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔اجتماع میں عاشقان رسول کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔


خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی بنگلہ دیش کے دورے کے دوران چٹاگانگ پہنچے جہاں انہوں نے حضرت امانت شاہ رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کرتے ہوئے صاحب مزار کی بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں کیں۔