دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات تلیری بائی پاس ملتان روڈ مظفر گڑھ میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مظفر گڑھ، اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ذمہ داران اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نور مصطفی ﷺ کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو پیارے آقا و مولا ﷺ کے معجزات کے بارے میں بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو اپنی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدِ بیان ذکر اللہ بھی کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)