دعوت اسلامی  کی جانب سے مورخہ 11 اکتوبر 2022ء بروز منگل بنگلہ دیش میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔ اس مشورے میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ساتھ ہی اہداف بھی دیئے ۔ بعدازاں دینی کام کی کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔