10 رجب المرجب, 1446 ہجری
14 اکتوبر
2022ء بروز جمعہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس گوجرانوالہ میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺ
کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری کی آمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس
کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا
گیا جبکہ ایک اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ
پیش کیا۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اظہر عطاری نے کانفرنس میں شریک یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان ”سیرتِ
طیبہﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے شرکا
کو سرکار ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:علی حسن، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری )