فیضان مدینہ حیدر آباد میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا
اجتماع، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
19
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں
ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری،
شعبہ جات کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام اور مقامی افراد نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”اصلاح اُمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے حدیث مبارکہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عبادت میں ، امیری میں اور غریبی میں
بھی اعتدال ہے۔ اسلام اعتدال اور میانہ روی کو پسند کرتا ہے۔نگران شوریٰ نے شرکا
کو ماہ نومبر 2022ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے اور اس کی تیاری
کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماع
کے اختتام پر صلوۃ و سلام، دعا اور ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام سندھ میں اجتماع میلاد کا
انعقاد، نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری نے بیان فرمایا
19
اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو
جام سندھ میں جشن ولادت مصطفٰے ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس
میں Associate
پروفیسر ڈاکٹر عبد المبین لودھی، ڈائریکٹر اسپورٹس انوار احمد خانزادہ سمیت ٹیچرز،
اسٹوڈنٹس، مقامی افراد اور رکن شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری کے علاوہ شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”آخری
نبی ﷺ کی پیاری سیرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان
کی کامیابی صرف تعلیم سے نہیں بلکہ کردار سے ممکن ہے، لہذا اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ
کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ نگران شوریٰ نے وقت
کی قدر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جس نے وقت کی قدرکی وقت اُسے قدر والا بنادیتا ہے اور جس نے وقت کو
ضائع کیا وقت اُسے ضائع کردیتا ہے۔
اجتماع
میں شرکا کو FGRF
کی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی جبکہ آخر میں نگران شوریٰ نے طلبہ اور اساتذہ ٔکرام
کو شیلڈز اور اسناد تحفے میں پیش کی۔ صلوۃ وسلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
سندھ ہائی کورٹ کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد،
ترجمان دعوت اسلامی حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
19اکتوبر
2022ء کو انٹر نیشنل سطح پر قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی دینی تحریک
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سندھ ہائی کورٹ کراچی میں جشن ولادت مصطفٰے ﷺ کے سلسلے
میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس احمد علی سمیت دیگر ججز ، وکلاء
حضرات اور مختلف شخصیات و عہدیداران نے شرکت کی۔
محفل
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ
دعوت اسلامی کے رکن و ترجمان دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام
میں عدل و انصاف کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل
کو حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے جسٹس احمد علی کو ترجمہ قرآن ”کنز
العرفان“ کا تحفہ پیش کیا۔
گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں محفل میلاد کا انعقاد، ترجمان
دعوت اسلامی حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
18
اکتوبر 2022ء کو گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں مولد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان
اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، گورنر
سندھ کامران ٹیسوری، حکومتی عہدیداران و افسران سمیت سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین
مولانا بشیر فاروقی قادری صاحب اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
محفل
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوت
اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”آقا کریم ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت
ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو حضور ﷺ کی سیرت کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں مولانا بشیر فاروقی قادری صاحب نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام پر محفل کا
اختتام ہوا۔
پچھلے
دنوں نواب شاہ میں دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفل
نعت میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار محمد حسان عطاری نے ’’معجزات مصطفٰی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین
کو سیرت مصطفی ٰ علیہ السلام کو
اپناتے ہوئے اپنے شب
و روز گزارنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
کوٹ رادھاکشن میں عظیم
الشان تاجر اجتماع کا انعقاد، حاجی نواز گل گڈو کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں عظیم
الشان تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجران سمیت بالخصوص حاجی نواز
گل گڈو (امیدوار برائے ایم پی
اے) نے شرکت
کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ
پاک کی گئی اور سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا جبکہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”عشقِ رسولﷺ“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ
بیان عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صحابۂ کرام علیہم
الرضوان کے
عشقِ مصطفیٰﷺ کے بارے میں بتایا۔واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کوٹ رادھاکشن کی تمام
تاجر تنظیمات نے شرکت کی ہےجن کی تعداد کم و بیش 200 کے قریب تھی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
صوبہ ٔپنجاب کے میٹرو پولیٹن
و ڈویژن ذمہ داران اور کوآرڈینیٹرز کی میٹنگ
پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت
پنجاب کے مشہور شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ ٔپنجاب کے
میٹرو پولیٹن و ڈویژن ذمہ داران اور کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ
صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران کو12 دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب
دلائی اور مدنی مشورے کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے۔
دورانِ میٹنگ شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی
جا سکتی ہے اس پر کلام کیا گیا اور شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا مختلف انداز سے
جائزہ لیا گیا نیز نئے اہداف طے کرتے ہوئے ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے آن لائن کورس کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔
بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کی مختلف موضوعات پر تربیت کی اور شعبے کے نئے اہداف طے کئے۔
اس میٹنگ میں جامعۃ المدینہ بوائز کے پاکستان
سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد علی عمران عطاری، مدرسۃالمدینہ بوائزکے پنجاب سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد فریاد
عطاری اور شعبہ ڈونیشن بکس کے پاکستان سطح کے نگران حاجی عبد الرؤف عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا
ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
بچوں کو دین کی باتیں
سکھانے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں فیصل آباد سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن کی جامع مسجد
زینب کے قریب واقع مدرسۃالمدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی محمد شیراز عطاری نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا
پریکٹیکل بھی کروایا۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے بچوں کو حفظِ قراٰن مکمل کرنے کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
بنگلہ دیش کے شہر کومیلا کے مقامی اسکول گراؤنڈمیں اجتماع
میلاد کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
بنگلہ
دیش کے شہر کومیلا کے مقامی اسکول گراؤنڈ میں 15 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کومیلا شہر و اطراف اور مختلف
علاقوں کے عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع
میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری اور دیگر مقامی
مبلغین دعوت اسلامی نے بنگلہ زبان میں سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ خلیفہ امیر
اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”آقا کریم ﷺ مختار کل ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔
اس
اجتماع میں عاشقان رسول نے جشن ولادت کی خوشی میں ”مرحبا یا مصطفٰےﷺ“ کے
نعرے بھی لگائے اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
بنگلہ دیش کے شہر ہوبی گنج کے عید گاہ گراؤنڈمیں عظیم
الشان اجتماع میلاد کا انعقاد، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
بنگلہ
دیش کے شہر ہوبی گنج کے عید گاہ گراؤنڈ میں 13 اکتوبر 2022ء کو عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں ہوبی گنج اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں سے عاشقان رسول و ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
اس
اجتماع میلاد میں تلاوت و نعت کے بعد نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری نے بنگلہ
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ خلیفہ امیر اہلسنت، شہزادۂ عطار مولانا
حاجی عبیدرضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سب سے آخری نبی محمد مصطفٰے ﷺ تمام نبیوں سے افضل ہیں“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع
کا اختتام ذکر و دعا اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔
19 اکتوبر
2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام مدنی قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے
”خدمتِ دین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو دین کی خدمت کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے اجتماع کو 3دن، 12 دن اور
ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ:بدرمنیر
عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رفاہ انٹرنیشنل کالج حافظ آباد کیمپس
میں تربیتی سیشن ہوا جس میں یوکے
کے ذمہ سید
فضیل رضا عطاری نے طلبا اور کالج کے عملے کے درمیان ’’کامیابی‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دوران
بیان نے شرکا کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے
حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں دینی ماحول میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے مستقبل
میں بھی ایسے سیشن منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami