گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں استقبال ربیع الاول  کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماع میں ڈائریکٹر جنرل ریلویز اکیڈمی سمین الحسن ،ڈائریکٹر ایڈمن ندیم ، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ۔ڈی۔ جی۔ علی میکن ،کمانڈنٹ ریلویز پولیس اکیڈمی ابرار ، پولیس ٹریننگ کالج کے اسٹاف اور ریلویز اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے تقریباً 200 افسران نے شرکت کی ۔

اجتماع کے اختتام پر افسران نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی جبکہ انہیں مکتبۃالمدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


29 ستمبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ربیع الاول کے اجتماعات وجلوسِ میلاد کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک کی میٹنگ میں ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کورنگی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعِ میلاد وجلوسِ میلاد کے انتظامات پرکلام کیا جبکہ ایس ایس پی صداقت علی، ڈی ایس پی ملک نواز، ڈی ایس پی اسلم جویا، لانڈھی کورنگی ابراہیم حیدری اور انڈسٹریل ایریا کے تمام آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ایس ایس پی آفس کورنگی میں ڈی آئی بی انچارج منہاج الحسن، ایم پی اے غلام جیلانی، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ فیضان آن لائن اکیڈمی(گرلز) کی نیو کراچی برانچ میں26ستمبر2022ء بروز پیر ملک و بیرونِ ممالک(یوکے،سعودیہ عرب،انڈونیشیا وغیرہ) کی ریجن، ملک اورشعبہ نگران نیز عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہنوں نے وزٹ کیا۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مجلس کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کے مکمل اسٹرکچر اور مختلف کاموں کے حوالے سے Presentation پیش کی جس پر اسلامی بہنوں کی جانب سے مختلف سوالات کا سلسلہ رہا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی طرف سے تحائف دیئے گئے۔ آخر میں Visitors نےفیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے تحریری صورت میں اپنے تاثرات بھی پیش کئے۔


28 ستمبر 2022ء بروز بدھ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مسعود قادر کے سسر عبدالخالق بھٹی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عبدالخالق بھٹی کو ان شعبہ جات کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خوہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ربیع النور شریف کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن( ر) ندیم ناصر مجوکہ کی زیرِ صدارت ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران سمیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میٹنگ میں شریک افسران  کو  ربیع النور شریف کےحوالے سے اپنی تجاویز و مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 24 ستمبر2022ء بروزہفتہ اوورسیزکی اسلامی بہنوں کو کراچی سٹی کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیمن صدیق آباد کا وزٹ کروایا گیا جس  میں اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً48 تھی۔

ان اسلامی بہنوں کو نابینا بچیوں کی منزل سنائی گئی جس میں چھوٹی چھوٹی بچیوں نے اچھے لب و لہجے کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھ کرسنایا اورکلام شکریہ عطارکا اس کے چند اشعارپڑھ کر سنائے نیزمدرسۃ المدینہ گرلز کے آغازسے اب تک کی کارکردگی کا مختصراً خلاصہ پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ گرلزکے وزٹ پرخوشی کا اظہارکیا۔


گزشتہ روز  ایبٹ آباد خیبر پختونخواہ میں نگران ڈسٹرکٹ اور دیگر ذمہ داران نے ڈی ۔ سی طارق اسلام سے اجتماع محفلِ میلاد و جلوس کے حوالے سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور جلوس میلاد کے انتظامی معاملات پر مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈپٹی کمشنر کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور جلوس میلاد میں بھی شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات نگرانِ ڈویژن محمد عادل عطاری سے ہوئی۔

دورانِ وزٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈویژن نے ربیع النور شریف کے اجتماع کے حوالے سے سرگودھا کے تمام پولیس لائنز میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر محمد اظہر اکرم نے خوشی کا اظہارکیا۔

بعدازاں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے ذمہ داران کے ہمراہ ایف جی آر ایف ویئر ہاؤس کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  دعوت اسلامی کا ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ہری پور فواد خان سے اجتماع محفلِ میلاد و جلوس کے حوالے سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور جلوس میلاد کے سیکیورٹی امور پر مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈپٹی کمشنر کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور جلوس میلاد میں بھی شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے قراٰن پاک تحفے میں پیش کئے۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 28ستمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن دفن تربیتی سیشن ہواجس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی شعبہ کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں غسل میت کی فضیلت بتائی اور انہیں غسل میت دینے ،کفن پہنانے نیز نماز جنازہ کا طریقہ بتایا اور غسل میت دینے کے حوالے سے ان کی تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ایس پی ہاؤس سوئی میں دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایس پی ضلع ڈیرہ بگٹی عیسٰی جان رند سے دعوت اسلامی کے صوبائی نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے سیلاب زدگان میں ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔

علاوہ ازیں ایس پی ڈیرہ بگٹی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی، شہدائے پولیس نیز بارش و سیلاب متاثرین کے لئے دعا کروائی۔

اس موقع پر ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ FGRF ذوالفقار علی عطاری اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد شعیب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 ستمبر 2022ء بروز جمعرات لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت میلادِ مصطفیٰﷺ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف افسران نے شرکت کی جن میں لئیق احمد سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، محمد خالدخان ایڈیشنل سیکریٹری، شمس الدین شیخ ایڈیشنل سیکریٹری، محمد حسین یوسفزئی ڈپٹی سیکریٹری، آصف راجپوت ڈپٹی سیکریٹری اور نذیر خاصخیلی سیکشن آفیسر شامل تھے۔

اس پروگرام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بتائے نیز شرکا کو سرکار ﷺکی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں تمام آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کے مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)